بھارت ماتا کی جئے تنازعہ بےمقصد - اڈوانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-24

بھارت ماتا کی جئے تنازعہ بےمقصد - اڈوانی

احمد آباد
پی ٹی آئی
حب الوطنی اور بھارت ماتا کی جئے کے نعرہ پر مباحث کے دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے آج کہا ہے کہ اس نعرہ کے بارے میں تنازعہ بے مقصد ہے ۔ اڈوانی نے ایک پروگرام کے موقع پر گاندھی نگر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتا ۔ یہ ایک بے مقصد تنازعہ ہے ۔ ان سے اس تنازعہ کے بارے میں پوچھا گیا تھا ۔ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدی اویسی نے بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگانے سے انکار کردیا تھا ۔ اس پس منظر میں اڈوانی کا یہ بیان سامنے آیا ہے ۔ اسد الدین اویسی کے اس بیان سے پہلے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو حب الوطنی کے نعرے سکھانے کی ضرورت ہے یہ تنازعہ کافی شدت اختیار کرگیا ہے ۔ شیو سینا، بی جے پی اور دوسری جماعتوں نے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور ان کے موقف کے لئے سخت تنقید کی ہے ۔ مہاراشٹرا اسمبلی سے مجلس اتحاد المسلمین کے ایک رکن کو بھارت ماتا کی جئے کے نعرہ نہ لگانے پر معطل کردیا گیا ہے جب کہ مدھیہ پردیش اسمبلی نے اسدالدین اویسی کے خلاف قرار داد منظور کی ۔ لوک سبھا میںگاندھی نگر کی نمائندگی کرنے والے اڈوانی نے آج مقامی کارپوریٹر س اور ارکان اسمبلی کے ساتھ ایم پی فنڈ سے استفادہ کے بارے میں میٹنگ کی ۔
وڈودرا سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب یوگا گرورام دیو نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ جھڑپوں کو روکنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لئے ملک بھر میں گاؤ کشی پر پابندی ضروری ہے ۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ ہر ایک کو بھارت ماتا کی جئے کہلوانے کے لئے ایک قانون بنایاجائے ۔ بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگانے سے مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اسد الدین اویسی کے ریمارک سے پیدا تنازعہ کے پس منظر میں رام دیو نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دستور میں یہ بات نہیں لکھی ہوئی ہے کہ بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگانا چاہئے لیکن یہ نعرہ لگانے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر میں گاؤ کشی پر پابندی عائد کروائین۔

Controversy over 'Bharat mata ki jai' meaningless: LK Advani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں