بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں بدترین گراوٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-03

بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں بدترین گراوٹ

نئی دہلی
ایجنسیاں
جب بھی بین الاقوامی خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تب پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں بھی ملک بھر میں اضافہ کیاجاتا ہے ، تاہم جب بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی واقع ہونے پر اس کم قیمت کا فائدہ عام صارف کو کیوں نہیں ہوتا؟ کھلے الفاظ میں بی جے پی حکومت درمیانی طبقہ کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی جس نے ملک میں درمیانی طبقہ کی تائید سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی نے کلی طور پر اس طبقہ کو نظر انداز کرتے ہوئے کم قیمت کے باوجود اسکسائز ڈیوٹی میں84فیصد تک اضافہ کیا جس کے باعث عام آدمی زائد قیمت ادا کررہا ہے ۔ جب کہ ایک عام ہندوستانی پٹرول و ڈیزل کی قیمت ایک عام پاکستانی کے مقابلے میں27گنا زیادہ دے کر خرید رہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود کو انتخابی ریالی کے دوران نصیب والا کہا کہ ان کی اچھی قسمت کے باعث بین الاقوامی خام تیل کی قیمت میں کمی واقع ہوگئی ہے ۔ گزشتہ سال کی قیمتوں پر نظر کی جائے تب پتہ چلتا ہے کہ38فیصد خام تیل میں کمی آئی تھی جب کہ اس کے باوجود اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ۔ اگر دسمبر2013سے خام تیل کی قیمت فی بیرل دیکھی جائے تب یہ110.63ڈالر اور تقریبا6,534.90روپے تھی ، جب ککہ آج کی قیمت فی بیرل31.62ڈالر فی بیرل ہے جو ہندوستانی کرنسی کے مطابق2147.87روپے بنتی ہے۔ ایک عام حساب سے خام تیل کی قیمت میں دسمبر2013سے آج تک 79.01فی ڈالر اور4387.03روپے کمی واقع ہوئی ہے ۔ اکتوبر2013میں پٹرول کی قیمت79.01روپے تھی جب کہ آج پٹرول کی قیمت63.85روپے ہے۔ سیدھے الفاظ میں عام صارف کو بین الاقوامی قیمتوں سے صرف15روپے کم قیمت پر پٹرول دستیاب ہورہا ہے ۔ پاکستان جیسا ملک جو ہندوستان کے مقابلے میں ٹیکنالوجی اور وسائل و دیگر معاملوں میں کم گردانا جاتا ہے میں2013میں پٹرول کی قیمت113.89روپے تھی جو آج گھٹ کر75.66روپے ہوگئی ہے ۔ پاکستان نے بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا راست فائدہ اپنے صارفین کو دیتے ہوئے38.23روپے کی کمی کی ہے ۔ گویا کہ ہندوستان میں اس گرتی ہوئی قیمت کے باجود عام طبقہ اضافہ قیمت میں پٹرول خریدتے ہوئے خسارہ اٹھارہا ہے ۔ اور بھاری اکسائز ڈیوٹی ادا کررہا ہے ۔ قبل ازیں وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ درمیانی طبقہ کو چاہئے کہ وہ اپنا خیال خود رکھے ۔ ہندوستانی عوام کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس بات کا مطلب کیا ہے ۔

worst decline in international crude oil prices

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں