پاکستان کو F-16 جنگی جیٹس فروخت کرنے اوباما انتظامیہ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-14

پاکستان کو F-16 جنگی جیٹس فروخت کرنے اوباما انتظامیہ کا فیصلہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
اوباما انتظامیہ نے بتایا کہ پاکستان کو نیو کلیر صلاحیتوں کے حامل8ایف16جنگی جیٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ان کی مجموعی مالیت 700ملین ڈالر ہوگی ۔اس تجویز کی مخالفت، کانگریس میں یقینی ہے جہاں ریپبلکنس کی اکثریت ہے ۔ ریپبلکن اور ڈیمو کریٹ پارٹیوں کے با اثر و رسوخ قانون سازوں کی جانب سے مخالفت اور دباؤ میں اضافہ کے باوجود اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کانگریس کو اس سے مطلع کیا کہ فارن میلٹری سیل کے تحت پاکستان کو ایف16 طیارے اور دیگر فوجی سازو سامان کے علاوہ تربیت میں بھی تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈیفنس سیکوریٹی کو آپریشن ایجنسی نے بتایا کہ اس کی مجموعی مالیت699.4ملین ڈالر ہے ۔ پنٹگان کی ایک شاخ نے بتایا کہ یہ فروخت امریکی غیر ملکی پالیسی کے مقاصد اور قومی سیکوریٹی کے تحت ہورہی ہے جس کا مقصد جنوبی ایشیاء میں ایک فوجی شراکت دار کے سیکوریٹی انتظامات میں اضافہ کے لئے ہے۔ پنٹگان نے ایک بیان میں یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ اس فروخت سے خطہ میں فوجی توازن میں خلل نہیں پڑے گاکہ اس سے پاکستان کی سیکوریٹی کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔ مستبقل میں کسی بھی سیکوریٹی خطرات سے پاکستان مقابلہ کا اہل ہوگا ۔ پنٹگان نے اس کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایف16 طیارے کسی بھی موسم اور رات کے اندھیرے میں بھی پرواز کرسکتے ہیں ۔ ایف16 جٹ طیاروں سے پاکستان، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کارروائیوں کی صلاحیت میں فروغ دے سکے گا ۔ پاکستان ایئر فورس میں ان ایف16 طیارون کی فروخت سے اس کے پاس موجودہ ایف16طیاروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضاطہ ہوگا۔ بلاک 52طیاروں سے پاکستانی پائیلٹس ہنوز واقف نہیں لہذا انہیں تربیت کی بھی ضرورت پڑے گی۔ ڈیفنس سیکوریٹی کو آپریشن ایجنسی نے بتایا کہ فروخت سے متعلق اس نوٹس کا مطلب یہ نہیں کہ فروخت طور پر ہوگی۔ اس کے تمام قانونی پہلوؤں پر غور بھی ضرور ہوگا ۔ تجویز کانگریس کو پیش کردی گئی ہے جس پر کارروائی کے لئے اسے تیس دن کی مہلت حاصل ہے ۔ گزشتہ چند روز کے دوران با اثر و رسوخ قانون سازوں نے صدر بارک اوباما کو کئی مراسلات روانہ کئے ہیں ۔ ان کے علاوہ اس سلسلہ میں وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ربط قائم کیا گیا ہے ۔ مراسلہ میں اوباما انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو ایف16 جنگی جیٹس فراہم کرنے کی سختی سے مخالفت کی گئی ہے۔ انہوں نے وائٹ ہاؤز اور وزارت خارجہ پر یہ وضاحت کردی ہے کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ پاکستان کو ایف16 طیارے کسی بھی صورت میں حاصل نہ ہوں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ایف16 طیارے فراہم کرنے کی اولین شرط یہ ہے کہ وہ اندرون ملک تمام دہشت گرداڈوں اور دہشت گردوں کے خاتمہ کو یقینی بنائے۔ اعتراضات اور مخالفت کی صورت میں یہ معاملہ مزید طویل اور پیچیدہ ہوجائے گا ۔ عام طور پر اسلحہ کی فروخت سے متعلق مخالفت بہت کم ہوتی ہے تاہم کانگریس قائدین اور انتظامیہ کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیاجاتا ہے

US to sell 8 F-16s to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں