ہندوستان برونی ہائیڈور کاربن شعبہ میں زبردست امکانات - نائب صدر حامد انصاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-04

ہندوستان برونی ہائیڈور کاربن شعبہ میں زبردست امکانات - نائب صدر حامد انصاری

بندرسیری بیگوان(برونی)
پی ٹی آئی
نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے آج کہا کہ ہندوستان میں اونچی شرح ترقی کے مد نظر وسائل کی بڑھتی ہوئی ضرورت برونی کے لئے مواقع فراہم کرتی ہے کہ وہ نئی دہلی کو ہائیڈرو کاربنس کی برآمدات بڑھا دے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، برونی میں ایک فرٹیلائزر پلانٹ بھی قائم کرنا چاہتا ہے جو یہاں دستیاب ہائیڈرو کاربن وسائل کا استعمال کرسکتا ہے ۔ یونیورسٹی آف برونی میں ہندوستان ، برونی : امن و خوشحالی میں شراکت دار ، کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انصاری نے کہا کہ ہندوستان کی فروغ پاتی معیشت ہمیں موقع فراہم کررہی ہے کہ ہم توانائی فروخت کرنے اور خریدنے کے رشتہ سے آگے بڑھیں ۔ ہائیڈور کاربن برآمدات میں تنوع پیدا کرنے کی زبردست گنجائش ہے۔ اس تناظر میں انہوںنے کہا کہ ہندوستان ایک فرٹیلائزر پلانٹ قائم کرنے کے لئے برونی کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے جو یہاں دستیاب ہائیڈرو کاربن وسائل کو استعمال کرے گا اور یہاں تیار کیمیائی کھاد ہندوستان میں زرعی ضروریات کی تکمیل کے کام آئے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے زائد آمدنی پیدا ہوگی اور مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انصاری نے برونی اور ہندوستان کے درمیان تیسری صدی سے تاریخی اور ثقافتی روابط کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے برونی سے اظہار تشکر کیا کہ اس نے برونی میں اسرو کے ٹیلی میٹری ٹریکنگ اور ٹیلی کمانڈ اسٹیشن ے ذریعہ ہندوستان کے خلائی پروگرام میں تعاون کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسٹیشن مریخ کے قریب منگلیان کو مدار میں پہنچانے ہندوستان کی زبردست کامیابی میں اہم پرزہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے میک ان انڈیا کی جو نئی پہل شروع کی ہے وہ آسیان ممالک کے لئے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولتی ہے ۔ ہندوستان میں اب اسمارٹ سٹیز ، سڑکوں، شاہراہوں، بندرگاہوں ، ریلویز، برقی اور شہری انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہند۔ آسیان تجارتی معاہدوں سے بھی باہمی سرمایہ کاری کو بڑھاوا ملنے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے اپنے سہ روزہ دورہ کو اس اہمیت پر مزید زور دینا قرار دیا جو ہندوستان، برونی کے ساتھ اپ نے تعلقات کو دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ جس میں ہندوستان نے زبردست ترقی کی ہے ، باہمی تعاون بڑھانے کا میدان ہوسکتا ہے ۔ ہندوستان آئی ٹی میں برونی کے عوام اور حکومت کی ضروریات کی تکمیل کے لئے تعاون کرنے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوب مشرق اور مشرقی ایشیاء کی جانب حکومت ہند کی لگ ایسٹ( مشرق کی سمت دیکھو) پالیسی کو ایکٹ ایسٹ میں بدل دیا گیا ہے ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان، آسیان ممالک کے ساتھ سیکوریٹی تجارت ، سرمایہ کاری، ارتباط اور عوام سے عوام کے روابط کو بڑھاوا دینے کتنی اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسیان ممالک کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں ۔ نائب صدر جمہوریہ نے برونی سے اظہار تشکر کیا کہ اس نے آسیان کے ساتھ ہندوستان کے روابط بڑھانے میں تعمیری رول ادا کیا ۔ برونی نے1984میں جب مکمل آزادی حاصل کی تھی تو عالمی برادری میں اس کا خیر مقدم کرنے والے ممالک میں ہندوستان پیش پیش تھا ۔ ہندوستان، برونی کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ ملک ہے ۔ برونی میں دس ہزار ہندوستانی رہتے ہیں جن میں ڈاکٹر، انجینئر جیسے پروفیشنل اور ماہرین فن شامل ہیں جو برونی کو معیشت میں بڑا تعاون کررہے ہیں ۔ حامد انصاری نے کہا کہ آسیان خطہ کی خوشحالی و سلامتی سے ہندوستان اور برونی کا مساوی تعلق خاطر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، دہشت گردی سے نمٹنے میں برونی کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے ۔ ہندوستان اور برونی نے کل بحر جنوبی چین پر چین کے دعویٰ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ چین کا دعویٰ ہے کہ بحر جنوبی چین اور جزائر کا90 فیصد حصہ اس کا ہے جب کہ برونی اور آسیان کے دیگر رکن ممالک جیسے ملائشیا ، فلپائن اور ویت نام بھی اس پر اپنا حق جتاتے ہیں ۔ بحر جنوبی چین ، جہاز رانی کی بڑی روٹ ہے ۔ دنیا کے کمرشیل کارگو کا نصف سے زائد حصہ اسی روٹ سے گزرتا ہے۔ حامد انصاری نے کہا کہ ہندستانی بحری جہاز برونی آچکے ہیں ۔ اور برونی کے بحری جہاز مشترکہ مشق میں حصہ لے چکے ہیں ۔ عسکریت پسندی کے بڑھتے خطرہ کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت دنیا کے تمام امن پسند ممالک کے لئے چیلنج ہے ۔

Tremendous potential for India, Brunei in hydrocarbon, Hamid Ansari, Vice President of India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں