نیشنل ہیرالڈ کیس - سونیا اور راہول کو کورٹ میں شخصی حاضری سے استثنیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-13

نیشنل ہیرالڈ کیس - سونیا اور راہول کو کورٹ میں شخصی حاضری سے استثنیٰ

نئی دہلی
یو این آئی
سپریم کورٹ نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف فوجداری مقدمہ پر حکم امتناعی جاری کرنے سے آج انکار کردیا البتہ انہیں راحت فراہم کرتے ہوئے ذیلی عدالت میں پیشی سے آج چھوٹ دے دی ۔ جسٹس جگدیش سنگھ کیہر اور جسٹس سی ، ناگیپن کی بینچ نے کانگریس کے لیڈروں کی درخواستوں کی سماعت کے دوران اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے تمام قابل اعتراض کے تبصرے بحی حذف کر دئیے۔ کورٹ نے قابل اعتراض تبصرے کے بارے میں کہا کہ ہائی کورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجویز کیا ہے ۔ کانگریسی لیڈروں پر ٹرائل کورٹ میں بہر حال مقدمہ جاری رہے گا ۔ عدالت نے مسٹر گاندھی ، مسٹر گاندھی، موتی لال ووہرا، سیم پترودا اور سمن دوبے یہ کہتے ہوئے زیریں عدالت میں پیشی سے چھوٹ دی کہ ان رہنماؤں کی پیشی سے بے وجہ دوسرے لوگوں کو تکلیف ہوگی اس طرح افرا تفری کی صورتحال پیدا ہوجات ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ عدالت عظمیٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ زیریں عدالت کو سماعت کے لئے جب ان لیڈروں کی موجودگی کی ضرورت ہوگی تو وہ انہیں بلانے کے لئے آزاد ہوجائے گا ۔ کورٹ نے کانگریس کے لیڈروں کو اس بات کی بھی راحت دی کہ وہ سماعت کے دوران سبرامنیم سوامی کی طرف شکایت کرنے کے جواز سمیت مختلف مسائل اٹھا سکتے ہیں ۔

Sonia, Rahul exempted from personal appearance in National Herald case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں