یمن سے سعودی عرب کی جانب داغا گیا اسکڈ میزائل تباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-15

یمن سے سعودی عرب کی جانب داغا گیا اسکڈ میزائل تباہ

ریاض
اے ایف پی
یمن میں ایرانی حمایت یافتہ باغیوں نے سعودی عرب کی جانب ایک اسکڈ میزائل داغا جسے مملکت کے دفاعی عہدیداروں نے تباہ کردیا۔ سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق رات کے21:45بجے فضائی دفاعی عہدیداروں نے میزائل کو تباہ کردیا۔ یہ واقعہ یمن کی سرحد سے تقریبا60میل کے فاصلہ پر پیش آیا ۔ یمنی شیعہ حوثی باغیوں نے دریں اثناء ایک بیان میں وضاحت کی کہ سعودی عرب کے ابہا ریجنل ایئر پورٹ کو میزائل کا نشانہ بنایا گیا تھا جو ٹھیک اپنے صحیح نشانہ پر لگا ۔ سعودی عرب نے بتایا کہ یمن کی جانب سے داغے گئے اسکڈ میزائل کو تباہ کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ بالسٹک میزائل کو تباہ کرنے کے لئے ریاض نے پیٹر یاٹس انداز کے دفاعی نظام نصب کررکھے ہیں ۔ مارچ میں اتحاد نے یمنی حکومت کی تائید میں یمن پر فضائی حملے شروع کئے تھے ۔ اس وقت حوثی باغیوں نے صنعا پر قبضہ کرنے کے بعد شہر عدن کی جانب پیشرفت شروع کی تھی۔

Saudi says it intercepted Scud missile from Yemen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں