وزیر داخلہ کی علما سے ملاقات - آئی ایس سے نوجوانوں کو محفوظ رکھنے حکومت سے تعاون کی خواہش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-03

وزیر داخلہ کی علما سے ملاقات - آئی ایس سے نوجوانوں کو محفوظ رکھنے حکومت سے تعاون کی خواہش

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اسلامک اسٹیٹ کی ہندوستانی نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوششوں کے درمیان وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج اعلیٰ مسلم علماء کا اجلاس منعقد کیا اور ان سے اس خطرناک دہشت گرد تنظیم کے مسلم نوجوانوں کی سمٹ بڑھتے شکنجہ کو روکنے ان سے تعاون طلب کیا ۔ ایک گھنٹہ جاری رہنیو الے اجلاس میں مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اور وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے علماء کو مشرق وسطی کے دہشت گرد گروپ کی سر گرمیوں اور ہندوستانی نوجوانوں کو راغب کرنے کی کوششوں کی جانکاری دی۔ وزیر داخلہ نے علماء سے تعاون کی خواہش کی ۔ علماء نے حکومت کو اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کی پیشکش کی ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اجلاس میں سوشیل میڈیا کا بے جا استعمال نوجوانوں کو اسلامک اسٹیٹ میں شمولیت کے لئے راغب کرنے کی کوششوں اور ہندوستان میں داعش کے بڑھتے اثر کے علاوہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں جمعیۃ علماء ہند کے مولانا ارشد مدنی ، اجمیر شریف کے مولانا عبدالواحد حسین چشتی۔ جمعیت اہلحدیث کے اصغر علی امام ، بریلی کے مولانا توقیر رضا خان بریلوی، رفیق و رشک، شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد، کمال فاروقی ، مصطفی فاروقی اور دوسروں نے شرکت کی ۔ اقلیتون کی فلاح و بہبود کے لئے موزون اسکیموں کی ضرورت اور سوشیل میڈیا حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور ہوا ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہندوستان کی روایات اور خاندانہ اقدار، دہشت گرد گروپ کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اسلامک اسٹیٹ کا اثر دیگر ممالک کے مقابلہ بہت کم ہے ، بلکہ نہ کے برابر ہے ۔ تاہم تمام محاذوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ وزیر داخلہ نے اسلامک اسٹیٹ کے مسئلہ پر علماء کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ پندرہ دن قبل وزیر داخلہ نے مرکزی ایجنسیوں اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے علاوہ 13ریاستوں کے پولیس سر براہوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور سوشیل میڈیا اور دیگر ذرائع سے نوجوانوں میں اسلامک اسٹیٹ کے بڑھتے اثر کی روک تھام کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ وزیر داخلہ سابق میں کہہ چکے ہیں کہ لوگوں کی بڑی تعداد اور ہندوستان کی بیشتر مسلم تنظیمیں ، اسلامک اسٹیٹ اور دہشت گردی کی دیگر اشکال کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں ۔ انٹلیجنس ایجنسیوں کے بموجب تا حال 23ہندوستانی اسلامک اسسٹیٹ میں شامل ہوئے ہیں اور ان میں چھ عراق ، شام میں بتایاجاتا ہے کہ مختلف واقعات میں مارے جاچکے ہیں ۔

Rajnath meets Muslim clerics on ISIS attempt to lure Indians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں