آر ایس ایس نوجوانوں کی زبان بندی کر رہی ہے - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-16

آر ایس ایس نوجوانوں کی زبان بندی کر رہی ہے - راہول گاندھی

ٹیٹا بور، آسام
پی ٹی آئی
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج جے این یو مسئلہ پر آر ایس ایس پر تنقید کی اور اس پر نوجوانوں کو قوم دشمن قرار دیتے ہوئے ان کی زباں بندی کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ نوجوان اٹھ کھڑے ہوں گے اور اسے اور بی جے پی کو چیالنج کریں گے ۔ انہوں نے کانگریس کی ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء یونین کے صدر نے غریبوں، کمزوروں ، آدی واسیوں اور محروموں کے بارے میں بہترین تقریر کی تھی۔ بی جے پی حکومت نے کہا ہے کہ وہ قوم دشمن ہے اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ ہندوستان کے نوجوانوں کو جتنا دبایاجائے گا وہ اتنی ہی شدت سے اٹھ کھڑے ہوں گے اور آپ کو چیالنج کریں گے ۔ آر ایس ایس پر برستے ہوئے راہول نے الزام لگایا کہ وہ ریاستوں کی تاریخ اور شناخت کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک پر اپنی آئیڈیا لوجی تھوپنے کی کوشش کررہی ہے اور نوجوانوں کو قوم دشمن قراردیتے ہوئے کی زبانیں بند کرارہی ہے ۔ جب کبھی ملک کے نوجوان آر ایس ایس اور اس کی آئیڈیا لوجی کے خلاف بولتے ہیں انہیں قوم دشمن قرار دے دیا جاتا ہے ۔ آر ایس ایس نے دیش بھکتی کے لائسنس کی دکان کھول رکھی ہے ۔ اپنا سخت خطاب جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہوتے کون ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں، جنہوں نے مہاتما گاندھی پر تین گولیاں چلائی تھیں، انگریز حکمرانوں سے معافی مانگی تھی اور آج وہ ہمیں دیش بھکتی کا لائسنس دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں صرف ایک ہی سوچ ہونی چاہئے ۔ ایسا ہے تو آپ کی زبان، شناخت، تہذیب اور تاریخ کا کیا ہوگا ۔ ملک کے مختلف حصوں میں مختلف وچار دھارا ہوتی ہے۔ کیا آر ایس ایس ہمیں بتائے گی کہ کیا پہنا جائے، کیا سنا جائے ، نوجوانوں کو کیا پہننا چاہئے ۔ کانگریس کے صدر نے کہا کہ آر ایس ایس صرف تمام کی طاقت چھیننا چاہتی ہے ۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔

Rahul Gandhi flays RSS, BJP on patriotism issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں