پاکستانیوں کو ویلنٹائن ڈے نہ منانے کا مشورہ - صدر ممنون حسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-14

پاکستانیوں کو ویلنٹائن ڈے نہ منانے کا مشورہ - صدر ممنون حسین

اسلام آباد
پی ٹی آئی
صدر ممنون حسین نے ہم وطنوں کو ویلنٹائن ڈے نہ منانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی روایات کا ہماری ثقافت سے کوئی سروکار نہیں ۔ اسلام آباد میں جدو جہد آزادی کے قائد سردار عبدالرب نشتر کی برسی کے موقع پر ممنون حسین نے کہا کہ ہمیں ویلنٹائن ڈے منانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ یہ ہمارے کلچر کا حصہ نہیں ۔ وہ طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ ممنون حسین نے یہ بھی کہا کہ مغربی روایات کی اندھی تقلید سے ہمارے اقدار متاثر ہوں گے ۔ علاوہ ازیں اس کے سبب مزید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پڑوسی ملک( ہندوستان میں) اس کے سبب خواتین کے خلاف حملوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ویلنٹائن ڈے سے متعلق حسین کا یہ بیان ایسے حالات میں منظر عام پر آیا ہے کہ ایک روز قبل پشاور ور کوہاٹ اضلاع کے مقامی منتخب کونسل نے ویلنٹائن ڈے پر امتناع عائد کردی اہے۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ رفتہ رفتہ ویلنٹائن ڈے ہمارے کلچر میں شامل ہوتا جارہا ہے جس سے گریز ضروری ہے ۔

Don't celebrate Valentine's Day: Pakistan's president

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں