بی جے پی کے ساتھ اتحاد برقرار - پی ڈی پی کا موقف نرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-16

بی جے پی کے ساتھ اتحاد برقرار - پی ڈی پی کا موقف نرم

جموں
پی ٹی آئی
کئی ہفتوں کی سخت بیان بازیوں کے بعد پی ڈی پی نے آج مفاہمانہ لب و لہجہ اختیار کیا اور کہا ہے کہ اس نے اپنی حلیف جماعت بی جے پی سے بحالی اعتماد اقدامات کا مطالبہ نہیں کیا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے لئے کچھ وقت لگے گا۔ سینئر پی ڈی پی لیڈر مظفر حسین بیگ نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد برقرار ہے اور اتحادی جماعت سے کوئی تازہ مطالبہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے حکومت سازی کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی کے معاملہ کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔ ہم اقتدار کے لئے اتحاد کرنا نہیں چاہتے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اتحاد ریاست کے عوام کے لئے کام کرے ۔ اسی لئے حکومت سازی کے لئے کچھ وقت لگے گا۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ ریاست میں حکومت کی تشکیل میں کیوں دیر ہورہی ہے جہاں اس وقت کے چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے اچانک اتنقال کے بعد8جنوری سے گورنر راج نافذ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض باتیں خفیہ ہوتی ہیں اگر وقت سے پہلے ان کا انکشاف کیاجائے تو حالات پٹری سے اتر سکتے ہیں ۔ پی ڈی پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق ریاستی وزیر نے کہا کہ یہ سوال ہمارے ذہن میں ہے کہ لوگ حکومت چاہتے ہیں ۔ ان کی توجہ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کے اس مطالبہ کی جانب مبذول کرائی گئی کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کو حکومت کی تشکیل کی کسی بھی پہل سے پہلے اعتماد سازی کے اقدامات کرنے چاہئے۔ بیگ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محبوبہ نے اعتماد سازی اقدامات جیسی کوئی بات نہیں کی ۔ مجھے نہیں معلوم کے اخبارات میں کہاں سے اعتماد سازی اقدامات کی بات کہی ہے ۔ اعتماد سازی کے اقدامات دو دشمن ملکوں کے درمیان کئے جاتے ہیں ۔ بی جے پی۔ پی ڈی پی اتحاد ٹوٹا نہیں ہے ، ہم کسی دشمن سے بات نہیں کررہے ہیں کہ ہم بحالی اقدامات کا مطالبہ کریں ۔ اس دوران بی جے پی ریاست میں اتحادی حکومت کی تشکیل کے تعلق سے پر امیدی کا اظہار کیا ہے۔
دریں اثنا سری نگر سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب ریاست جموں و کشمیر کی پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی اپنے آج پارٹی کے دیگر افراد کے ہمراہ اپنے والد سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی سعید کے چہلم کے موقع پر ان کی قبر پرفاتحہ خوانی کی اور انہیں خراج پیش کیا ۔ مفتی سعید جو جموں و کشمیر میں پی ڈی پی۔ بی جے پی اتحاد کی حکومت کی قیادت کی تھی کا7جنوری کو دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس میں انتقال ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد ریاست میں سیاسی تعطل کے باعث8فروری کو گورنر راج نافذ کرنا پڑا ۔ سری نگر کے داراشکوہ گارڈن میں واقع مفتی سعید کی قبر پر فاتحہ خوانی میں پی ڈی پی کارکنوں کے علاوہ محبوبہ مفتی کی والدہ، بھائی اور بہنیں موجود تھیں۔

PDP softens stance, government formation hopes brighten in J&K

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں