داعش سرگرمیاں - این آئی اے کی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس سے مدد طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-10

داعش سرگرمیاں - این آئی اے کی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس سے مدد طلبی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
قومی تحقیقاتی ادارہ( این آئی اے) نے داعش کی سر گرمیوں اور اس کے ارکان کی شناخت کے لئے جو دہشت گرد گروپ کی آئیڈیا لوجی کو فروغ دے رہے ہیں سوشل نٹ ورکنگ کے سرکردہ گروپوں جیسے فیس بک، ٹیوٹر اور واٹس اپ سے تعاون طلب کیا ہے ۔ این آئی اے نے کہا کہ اس نے سوشل میڈیا کی مختلف سائٹس بشمول واٹس اپ ، فیس بک ، ٹیوٹر ٹیلی گرام، کے آئی کے اور شور پوسٹ کو باہمی قانونی تعاون معاہدہ( ایم ایل اے ٹی) کے تحت تفصیلات اکٹھا کرنے کے لئے گزارشات بھیجی ہیں ۔ اس بات کا انکشاف تحقیقاتی ادارہ نے تین مشتبہ دہشت گردوں کی تحویل میں توسیع کی اپیل کی سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے کیا ہے ۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا کہ ملزمین اور ان سے وابستہ افراد مشق وسطیٰ مین سرگرم دہشت گرد تنظیم میں بھرتی کے لئے ارکان کی شناخت اور سہولت کے لئے انٹر نٹ اور سوشل نٹ ورکنگ سائٹس کا بڑے پیمانہ پر استعمال کررہے تھے۔ این آئی اے نے کہا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمین نے اپنی وسیع مجرمانہ سازش کو رو بعمل لانے اور دیگر معانین سے ربط ضبط کے لئے انٹر نٹ اور انٹر نٹ پر مبنی دیگر خدمات اور سوشل میڈیا کی مختلف سائٹس، فورم کا وسیع پیمانہ پر استعمال کیا جو واٹس اپ ، فی بک، ٹیوٹر، ٹیلی گرام، کے آئی کے، شور پوسٹ وغیرہ تک ہی محدود نہیں ہے ۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ انٹر نٹ پر ان سر گرمیوں کی تفصیلات اور مواد اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ معلومات حاصل کرنے کے لئے انٹر نٹ سرویس فراہم کرنے والوں) آئی ایس پیز) کو باہمی قانونی تعاون معاہدہ کے تحت گزارشیں بھیجی گئی ہیں ۔ این آئی اے نے دہلی کی عدالت میں سماعت کے دوران یہ بات کہی ۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ ان گرفتار ملازمین کے قبضہ سے مختلف الیکٹرانک گیڈکٹس بشمول لیپ ٹاپس، موبائل فونس اور سم کارڈس ضبط کئے گئے ہیں اور فارنسک جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے ۔
دریں اثنا نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب تین مشتبہ دہشت گردوں کو جن کا حال ہی میں داعش سے مبینہ روابط اور ہندوستان و دیگر ممالک میں دہشت گرد حملے انجام دینے کی ساز ش کے لئے متحدہ عرب امارات سے اخراج کیا گیا آج دہلی کی ایک عدالت نے دس دن کے لئے آئی این اے کی تحویل میں دے دیا ۔ شیخ اظہر الاسلام ، محمد فرحان شیخ اور عدنان حسین کو این آئی اے کی تحویل کی مدت گزرنے کے بعد ڈسٹرکٹ جج امرناتھ کے رو برو پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے نے ان تینوں ملزمین کی پولیس تحویل میں بارہ دن کی توسیع کی اپیل کی اور کہا کہ ہندوستان اور بیرون ممالک میں داعش کی وسیع تر سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے پوچھ تاچھ کی ضرورت ہے۔ تفتیش کے دوران ملزموں نے انکشاف کیا کہ داعش کے سر گرم حامی تھے اور انٹر نٹ، ٹیلی فون اور مواصلات کے دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے آئی ایس کے کئی فعال ارکان کے استھ قریبی ربط میں رہے تھے تاکہ اپنی سر گرمیوں کو توسیع دے سکیں ۔

NIA reaches out to FB Twitter WhatsApp to check ISIS activities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں