دہلی میں پانی پر راشننگ - ہریانہ میں جاٹ احتجاج کا اثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-22

دہلی میں پانی پر راشننگ - ہریانہ میں جاٹ احتجاج کا اثر

نئی دہلی
آئی اے این ایس
دہلی پانی کے شدید بحران کا سامنا کررہا ہے ۔ اس کی وجہ ہریانہ میں جاٹ احتجاج ہیں ۔ شہر میں پانی کی سختی سے راشننگ کی جائے گی۔ صرف چند وی آئی پیز اور لازمی خدمات کواستثنیٰ دیاجائے گا ۔ کجریوال نے آج اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ سوائے صدر ، وزیر اعظم، چیف جسٹس آف انڈیا، دفاعی تنصیبات ، ہاسپٹلس اور فائر بریگیڈ کے پانی کی سبھی پر مساوی راشننگ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کی تحدید میں وہ خود بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو اگر آبی سربراہی بحال بھی ہوجائے تب بھی ایک یا دو دن کا عرصہ لگے گا ۔ ہریانہ میں مونک نہر دہلی کے کئی حصوں کو پانی سپلائی کرتی ہے اسے جاٹس کی جانب سے نقصان پہنچانے کے بعد بند کردیا گیا ہے۔ جاٹ طبقہ کا ایک گروپ ملازمتوں میں تحفظات دینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ کجریوال نے بتایا کہ انہوں نے جلد از جلد ممکنہ طور پر دہلی کو پانی سپلائی بحال کرنے کی ضرورت پر ہریانہ کے چیف منسٹر منوہر لال کھٹر اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بات چیت کی ہے ۔ میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ مونک نہر کو فوج روانہ کریں ۔ وہ کوشش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانی کی سربراہی اب بحال بھی ہو جائے تب بھی اس کے دہلی کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پہنچنے میں چوبیس گھنٹے لگ جائیں گے ۔ انہوں نے دہلی کے ساکنین سے اپیل کی کہ براہ کرم پانی کے بچت کیجئے ۔ انہیں کم از کم ایک یا دو دن تک جمع شدہ پانی پر انحصار کرنا پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کے پانی کی قلت سے متاثرہ علاقوں میں پانی ٹینکروں کے ذریعہ سربراہ کیا جائے گا۔ پانی کے بحران کی وجہ سے قومی صدر مقام کے تمام اسکولس آج بند رہیں گے ۔ ڈپٹی چیفمنسٹر منیش سسوڈیا نے کہا اب پانی دستیاب نہیں ہے۔ ابھی تک اس کے حصول کی امید نہیں ہے ۔ سسوڈیا اور کجریوال دونوں نے کہا اگر فوری طور پر کچھ نہیں کیا گیا تو دہلی میں پانی کی سربراہی کو ایک ناقابل انتظام بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کجریوال نے مزید کہا کہ دہلی غیر متوقع طور پر پانی کے بحران کا سامنا کررہا ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے لیجسلیٹر و سابق وزیر دہلی سومناتھ بھارتی نے کہا اہلیان کی جانب سے دہشت زدہ ہوکر پانی کی سپلائی نہیں ہورہی ہے کے کالس مل رہے ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ سے درخواست کریں کہ وہ مداخلت کریں اور مونک نہر کو معمول کے مطابق لائیں ۔ دہلی کے وزیر آب رسانی کپل مشرا نے قبل ازیں کہا تھا کہ شہر میں واٹر ٹریٹمنٹ کے سات پلانٹس بند ہوچکے ہیں اور آبی سربراہی بشمول ان علاقوں میں متاثر ہوگی جن کا احاطہ نئی دہلی کی میونسپل کونسل کی جانب سے کیاجانا ہے ۔

Jat agitation in Haryana gives Delhi a water scare

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں