وزیر داخلہ جے این یو معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-16

وزیر داخلہ جے این یو معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں - کانگریس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج جے این یو کے احتجاج کو حافظ سعید کی تائید حاصل رہنے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دعوے پر تنقید کی ۔ کانگریس نے راجناتھ سنگھ پر جے این یو معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے کہیں کہ وہ ہندوستان پر حملہ کے الزام میں لشکر طیبہ کے سربراہ کو گرفتار کریں ۔ کانگریس کے سینئر قائد منیش تیواری نے آج اپنے ایک ٹوئٹ پیام میں کہا کہ نریندر مودی کو چاہئے کہ وہ اپنے بریانہ دوست نواز شریف سے کہیں کہ وہ حافظ سعید کو گرفتار کریں ۔ تیواری نے کہا کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اپنے مقام کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پلیلی حب الوطنی کے ذریعہ جے این یو معاملہ کو فرقہ ورارانہ رنگ دے رہے ہیں۔ اتوار کو وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے یہ دعوٰی کرتے ہوئے ایک سیاسی طوفان برپا کردیاتھا۔ کہ پارلیمنٹ میں حملہ کے قصور وار افضل گرو کی پھانسی کے خلاف جے این یو میں منعقدہ احتجاجی پروگرام کو لشکر طیبہ کے حافظ سعید کی تائید حاصل ہے ۔ راجناتھ سنگھ کے اس بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ سے اس کا ثبوت پیش کرنے کا چیلنج کیا تھا ۔ کسی نے حافظ سعید کے نام سے نقلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بناتے ہوئے موافق کشمیر اور مخالف ہند پروپیگنڈہ جاری رکھنے کے لئے جے این یو کے طلبہ کو پاکستان مدعو کیا تھا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ جے این یو کا واقعہ حافظ سعید کی تائید و مدد حاصل تھی انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے اور قوم کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہئے ۔ جو کچھ ہوا وہ بہت بد بختانہ ہے۔ بعد ازاں وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ راجناتھ سنگھ نے جو کچھ کہا وہ مختلف ایجنسیوں کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر کہا ہے ۔ اسی دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجئے سنگھ حکومت سے معلوم کرنا چاہا کہ کس ایجنسی کی اطلاعات پر وزیر داخلہ نے یہ بات کہی ہے ۔ براہ کرم وزیر داخلہ اس بات کی وضاحت کریں کہ انہیں کون سی ایجنسی سے یہ معلومات حاصل ہوئی ہیں جس کی بنا پر انہوں نے یہ بیان جاری کیا ہے ۔

JNU row: Congress accuses Rajnath Singh of 'communalising'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں