اسرائیل کی 100 کمپنیوں کا دورہ ہند - مشترکہ پراجکٹس پر مذاکرات متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-13

اسرائیل کی 100 کمپنیوں کا دورہ ہند - مشترکہ پراجکٹس پر مذاکرات متوقع

نئی دہلی
یو این آئی
خانگی شعبہ میں اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ ایک ہی چھت تلے مشترکہ پراجکٹس کے لئے زائدا ز100اسرائیلی کمپنیاں جمع ہوں گی جن میں خاص طور پر دونوں جانب سے ایم ایس ایم ایز شامل ہوں گے ۔ اسرائیلی وزارت ، دفاع انٹر نیشنل ڈیفنس کو اپریشن ڈائرکتوریٹ( ایس آئی بی اے ٹی) نے اسرائیلیوں اور ہندوستانی کمپنیوں کو یکجا کرنے کی پہل کی ہے جو یہاں 21تا25فروری منعقد شدنی ایک پانچ روزہ سیمنار کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ گفت و شنید کریں گے ۔ آج اسرائیلی سفارت خانہ سے جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ سمینار میں میک ان انڈیا اور اسرائیل اور ہندوستان میں صنعتوں کے درمیان جے ویز پر ایک خصوصی توجہ کے ساتھ نئی متوقع ڈیفنس پروکیورمنٹ پروسیجر( ڈی پی پی) کے ساتھ ایک معاملت کو قطعیت دی جائے گی۔ سیمنار کے دوران زائد ازB2B 500میٹنگس متوقع ہیں ۔ یہ پروگرام اہمیت کا حامل ہے کیون کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال کے اواخر میں اسرائیل کے دورہ کی تجویز پیش کی ہے۔ کئی برسوں سے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے دفاعی ادارہ جات اور صنعتیں شراکت دار رہی ہیں اور حالیہ برسوں میں یہ ایس آئی بی ٹی اور ایف آئی سی سی آئی کے لئے چوتھا مشترکہ سیمنار ہوگا اور اس سال کے اواخر میں چینائی میں ایک اور سیمنار کے انعقاد کی توقع ہے ۔

Indian, Israeli Companies Join Hands For 'Make In India'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں