ہندوستان دوسرے ممالک کے مقابل بہت زیادہ مستحکم - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-04

ہندوستان دوسرے ممالک کے مقابل بہت زیادہ مستحکم - ارون جیٹلی

بنگلورو
پی ٹی آئی
عالمی معاشی غیر یقینی کے دوران مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ہندوستان کے لئے یہ بہت ہی اہم ہے کہ وہ اس بحران سے مستحکم ہو کر نکلے گا کیونکہ ہندوستان دوسرے ممالک کے مقابل بہت اعلیٰ اور مستحکم ہے ۔ انوسٹ کرناٹک2016ء سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر فینانس نے کہا کہ ناقابل پیش گوئی حالات اور اتار چڑھاؤ نیا عالمی طریقہ بن گیا ہے ۔ اس صورتحال میں ہندوستان کے لئے یہ بہت ہی اہم ہوگا کہ عالمی معاشی بحارن سے نکل آئے بلکہ بہت ہی مستحکم ہوکر نکل آئے ۔ جیٹلی نے کہا کہ عالمی معاشی بحران کے ذمہ دار عوامل سے ہندوستان نسبتاً غیر متاثر رہا ہے ۔ تیل اور دھاتی اشیاء کی گرتی ہوئی قیمت ہمارے سے فائدہ مند ہیں ۔ اس کا بالراست اثر ہم پر پڑا ہے اس س سے ہماری برآمدات کم کردیا ہے جس سے ہماری مارکٹ اور کرنسی میں بھی زیادہ اتار چڑھاؤ آیا لیکن ہم دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں ہم بہت زیادہ استحکام کے ساتھ اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ وزیر فینانس نے کہا کہ آئندہ دو تین سال تک ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ عالمی معاشی صورتحال کیسے رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ مالی سال توقع ہے کہ ہندوستانی معیشت7تا7.5فیصد کے درمیان ترقی کرے گی۔ گزشتہ مالی سال اس میں7.2فیصد کا اضافہ ہوا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی دنیا کو بہت ہی مشکل اور چیلنجنگ صورتحال کا سامنا ہے ۔ عالمی معاشی صورتحال میں ہندوستان کو عمدہ معاشیت کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ اس کے لئے چند وجوہات بھی ہیں ، وہ یہ ہیں کہ عالمی سست روزی کے عروج کے دوران بھی دیگر ممالک کے مقابلہ ہندوستان مستحکم کھڑا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم2015,2008,2001ء کے عالمی صورتحال کو دیکھیں تو ہندوستان چند حقائق کی بنیاد پر مطمئن رہا۔ اس دوران ملک نے قابل لحاظ لچک داری کا مظاہرہ کیا ۔ اس دوران عالمی معیشت آگے بڑھنے کے موقف میں نہیں تھی ۔ جب کہ چند ممالک مسائل کا شکار تھے ۔ اس میٹ میں پانچ ہزار مندوبین نے شرکت کی۔ جیٹلی نے کہا کہ کرناٹک میں ترقی کے لئے تمام انسانی اور دیگر وسائل دستیاب ہیں ۔ کرناٹک کے وزیر صنعت آروی دیش پ انڈے نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ کرناٹک ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے اسٹارٹ اپ پالیسی کی شروعات کی ہے۔ اس میٹ کو کامیاب بنانے کے لئے مرکزی حکومت نے تمام طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے بنگالورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس میٹ کو ایک اہم اقدام قرار دیا ۔ مقامی سرمایہ کاروں کے ذڑیعہ ہر چیز ممکن نہیں ہے ۔ بیشتر شعبوں کی ضروریات کی تکمیل کے لئے ہمیں عالمی سرمایہ کاروں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی طرف راغب کی ہے ۔ اب اس وقت ہم نے ایک آواز ہوکر رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ان کے توقعات پورے کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی بحران اور موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے بعد ہندوستان بیرونی سرمایہ کاری کے موقع کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا میں نے ملک کی مختلف ریاستوں میں اہتمام کردہ عالمی سرمایہ کاروں کے پروگراموں میں شرکت کی ۔ یہ مسابقتی وفاقیت صحت مندی کی علامت ہے ۔ ریاستیں قومی معیشت کی بہتری کے لئے عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے ایک دوسرے سے مسابقت کررہی ہیں ۔

India's economy on much higher, stabler footing: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں