تلنگانہ میں انتہائی عصری ہاسپٹلس کے قیام پر اظہار رضامندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-25

تلنگانہ میں انتہائی عصری ہاسپٹلس کے قیام پر اظہار رضامندی

حیدرآباد
یو این آئی
انراف نوینس انڈیا(ENRAF- NONIUS INDIA) نے جو انراف نونیس نیدر لینڈ کا ذیلی ادارہ ہے اور جسے ڈیزائن ، تعمیر اور مالیہ کی فراہمی کے طریقہ کار میں مہارت حاصل ہے، ریاست تلنگانہ میں انتہائی عصری سہولتوں سے آراستہ ہاسپٹلوں کے قیام کی تجویز پیش کی ہے ۔ انتہائی جدید سہولتوں سے لیس ہاسپٹلوں کے قیام میںنیدر لینڈ کی کمپنی ، رابو بینک، سالانہ ادائیگی کی اساس پر پانچ ہزار کروڑ روپے فراہم کرے گی ۔ کمپنی کے ملکی سربراہ سنیل اگر وال، لائزن ڈارکٹر ہلال راتھر ، ڈائرکٹر آف کنسٹرکشن سرویش گپتا اور دیگر نے کل سی ایم کیمپ آفس میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں ہاسپٹلس کے قیام پر رضا مندی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر تلنگانہ کے وزیر فینانس ای راجندر ، وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی ، چیف سکریٹری راجیو شرما ، سی ایم اوپرنسپال سکریٹری ایس نرسنگ راؤ، پرنسل سکریٹری ہیلت راجیشیور تیواری، فینانس سکریٹری رام کرشنا راؤ ، کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ نوین متل اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انراف نونیس کے نمائندوں سے کہاکہ حکومت حیدرآباد ورنگل، کریم نگر اور کھمم میں ہاسپٹلوں کے قیام کے لئے کوشاں ہے ۔ ان ہاسپٹلوں مین بستروں کی جملہ گنجائش پانچ ہزار سے زائد رہے گی ۔ حکومت ان ہاسپٹلوں کی عمارتوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ چیف منسٹر نے ان نمائندوں سے مالیہ کی فراہمی کی صورت اور معاہدہ کی تاریخ سے پراجکٹ کی تعمیر کی مدت کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے ۔ سنیل اگر وال نے چیف منسٹر کے سی آر کو بتایا کہ ہم سری لنکا میں اس سے مماثل کے کام انجام دے چکے ہیں ۔ سری لنکا کے وزیر صحت نے ہمیں مدعو کیا تھا انراف نونیس کو عصری ٹکنالوجی کے ذریعہ معیاری پراڈکٹس اور سرویس کی فراہمی میں دنیا بھر میں ممتاز مقام حاصل ہے ۔ ان مجوزہ ہاسپٹلوں میں میڈیسن ، اطفال اور سرجری شعبوں میں ابتدا میں ملٹی اسپیشالیٹی سہولتیں رہیں گی جبکہ کارڈیو لوجی اور کارڈیو تھوراٹک سرجری کے شعبہ میں سوپر اسپیشالٹی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور ان دوا خانوں میں تمام اقسام کے ڈیاگنو سٹکس کی معیاری سہولتیں دستیاب رہین گی ۔ چیف منسٹر نے اس ٹیم کے افراد سے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی کی قیادت میں اعلیٰ عہدیداروں کی ایک ٹیم سری لنکا جائے گی اور وہ انراف کی جانب سے تعمیر کردہ ہاسپٹل میں دستیا سہولتوں کا جائزہ لے گی۔

Dutch Group ENRAF-NONIUS Offers to Set up Modern Hospitals in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں