دہلی میں صفائی کرمچاریوں کی ہڑتال ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-09

دہلی میں صفائی کرمچاریوں کی ہڑتال ختم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی کی تینوں بلدیات کے صفائی کرمچاریوں نے آج دہلی ہائی کورٹ میں اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ اپنی پڑتال فوری طور پر ختم کردیں گے اور کام پر رجوع ہوجائیں گے ۔ قبل ازیں تینوں بلدیات کے عہدیداروں نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اجرتیں جاری کردی ہیں اور اندرون دو یوم ملازمین کو یہ موصول ہوجائیں گی ۔ ورکرس نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے بیشتر کو جنوری2016کی تنخواہیں ملیں ملی ہیں، جب کہ کارپوریشنوں کا یہ دعویٰ ہے کہ انہوں نے5فروری کو ہی فنڈس جاری کردیے ہیں ۔ دہلی کی میونسپل کارپوریشنس نے چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس جینت ناتھ پر مشتمل بنچ کو بتایا کہ5فروری کو فنڈ س جاری کئے گئے ۔ لیکن چونکہ چند زونل دفاتر بند تھے ، شاید اسی لئے تمام ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی ہیں ۔ آئندہ چند دن میں تمام ملازمین کو تنخواہیں موصول ہوجائیں گی ۔ بعد ازاں بنچ نے فریقین کے بیانات کو ریکارڈ میں شامل کرلیا اور اس معاملہ کی مزید سماعت10فروری کو مقرر کی جب وہ دیگر بقایہ جات کی ادائیگی کے مسئلہ پربھی مباحث کی سماعت کرے گی ۔ ورکرس کی یونینوں نے آج تینوں بلدیات کے انضمام کا مسئلہ بھی اٹھایا اور عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر اس مسئلہ کو بھی سننے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ عدالت نے کارپوریشنس کے اس بیان کو بھی ریکارڈ میں شامل کیا کہ ورکرس کو جنوری کی تنخواہیں کی اجرائی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔ عدالت میں بریندر سنگوان کی مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کی جارہی تھی ، جنہوں نے صفائی کرمچاریوں کی ہڑتال کی وجہ سے سڑکون پر پھیلے ہوئے کچرے کو اٹھوانے کی خواہش کی تھی اور ہڑتال ختم کیے جانے پر بھی زور دیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہڑتال کی وجہ سے عوام کو مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

MCD sanitation workers tell HC they'll end strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں