امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد 33 لاکھ ہو گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-04

امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد 33 لاکھ ہو گئی

واشنگٹن
رائٹر
امریکہ میں حالیہ سروے کے مطابق مسلمانوں کی آبادی33لاکھ ہے ۔ امریکہ کی مجموعی آبادی کے ایک فی صد کے برابر ہے، جس میں سے150000شامی نژاد ہیں ، ان میں سے ہزاروں کی تعداد میں گریجویٹ ہیں، جنہوں نے طب ، تکنیکی ، انجینئرنگ اور کاروباری شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے ، جن کی آمدنی عام قومی شرح کی نسبت سے کہیں زیادہ ہے ۔ امریکی مسلمانوں کے لئے تعلیم انتہائی اہم ہے۔ اعلیٰ تعلیم پوری برادری کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے ۔ اپنے امریکی تشخص کو فروغ دینے کے لئے پینسلوانیہ اسٹیٹ یونیورسٹی ( جو امریکہ کی سب سے بڑی پبلک یونیورسٹی ہے ) سے تعلق رکھنے والے15شامی امریکی طالب علموں نے انسانی قطار بنائی ، جس کا مقصد فروغ پاتی ہوئی قومی برادری کا اظہار تھا ۔ زیکو خیاط پینسلوانیہ اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ سائنس میں تیسری جماعت کے طالبعلم ہیں ۔ انہوں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس کا مقصد یہ تھا کہ کیمپس میں مسلم طلباء ایک جگہ پیدا کرنا تھا اور یہ احساس دلانا تھا کہ وہ کالج تعلیم میں دل جمعی کے ساتھ جٹ جائیں ۔ لیکن اس طرح کہ وہ مسلمانوں کے اقدار و مفادات کے ساتھ پیوست ہوں ۔

approximately 3.3 million Muslims currently residing in US,

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں