ملک کی زیریں عدالتوں میں دو کروڑ سے زائد مقدمات زیر التوا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-10

ملک کی زیریں عدالتوں میں دو کروڑ سے زائد مقدمات زیر التوا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ملک کی زیریں عدالتوں میں2کروڑ سے زائد مقامات زیر التوا ہیں جن میں سے زائد از 41فیصد معاملات دو سال سے کم پرانے ہیں جب کہ دس فیصد سے زائد مقدمات ایک دہے سے زیادہ عرصہ سے زیر التواہیں۔ وزارت قانون کے پاس موجود اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ۔ 31دسمبر2015ء کو نیشنل جوڈیشل ڈاٹا گرڈ ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق مختلف ریاستوں کی ضلعی عدالتوں میں2,00,60,998مقدمات زیر التوا ہیں ، جن میں سے83,00462یا41.38فیصد مقدمات دو سال سے بھی کم عرصہ سے زیر التوا ہیں اسی طرح21,72,411یا10.83فیصد مقدمات زائد از دس سال سے زیر التوار ہیں ۔ عدلیہ کی کارکردگی اور قانونی اصلاحات پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے لئے محکمہ انصاف کی جانب سے تیار کردہ ایک نوٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے ۔ این جے ڈی جی ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے حوالہ سے نوٹ میں وضاحت کی گئی کہ اس میں ملک بھر کی تمام عدالتوں کا احاطہ نہیں کیا گیا ۔ کیونکہ محکمہ انصاف وقتا فوقتا 24ہائی کورٹس اور سپریم کوٹ سے زیر التوامقدمات کی تفصیلات اکٹھا کرتا ہے ۔

More than two crore cases pending in lower judiciary, reveals law ministry data

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں