نئی منزل پراجکٹ کو ورلڈ بینک کا 50 ملین ڈالر قرض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-01

نئی منزل پراجکٹ کو ورلڈ بینک کا 50 ملین ڈالر قرض

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی حکومت کی وزارت اقلیتی امور کی جانب سے اقلیتوں میں تعلیم کے فروغ اور مہارت کی تربیت سے متعلق اسکل ڈیولپمنٹ کے لئے شروع کردہ پراجکٹ اسکیم نئی منزل کے لئے عالمی بینک50ملین امریکی ڈالر کا قرض فراہم کرے گا ۔ اس سلسلہ میں آج طرفین کی جانب سے ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔ سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ حکومت ہند اور ورلڈ بینک نے آج نئی منزلیں پراجکٹ کے لئے پچاس ملین ڈالر قرض کے معاہدہ پر دستخط کئے ۔ نئی منزل پراجکٹ کے ذریعہ اقلیتی طبقات کے نوجوانوں کو تعلیم مکمل کرنے اور مارکٹ کے لحاظ سے ایسے ٹریننگ پروگرامس جس سے روزگار کے ذرائع حاصل ہوں گے ۔ ورلڈ بینک سے قرض حاصل کرنے کے اس معاہدہ پر حکومت ہند کی جانب سے وزارت فینانس کے محکمہ معاشی امور کے جوائنٹ سکریٹری راج کمار اور ورلڈ بینک کے ہندوستان میں آپریشن اڈوائزر مائیکل ہینے نے عالمی بینک کی جانب سے دستخط کئے ۔ یہ پراجکٹ حکومت ہند کی جانب سے گزشتہ ماہ اگست میں جاری کردہ نئی منزلیں اسکیم پر عمل آوری میں مدد مل سکے گی ۔ جس کے تحت اقلیتی طبقات کے نوجوانوں میں تعلیم اور مہارت کو فروغ دیاجاسکے گا۔ اس پراجکٹ کے ذریعہ اقلیتی طبقات کے نوجوانوں کو نامواقف صورتحا ل سے باہر نکلنے اور انہیں او پن اسکول میں داخلہ حاصل کرانے میں مدد ملے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں موزوں روزگار حاصل کرنے میں مدد اور مواقع حاصل ہوں گے ۔ نئی منزلیں اسکیم کو تعلیمی اور اسکل ڈیولپمنٹ کے لئے تیار کیاگیا ہے تاکہ مسلسل تغیر پذیر دنیا میں مختلف اہداف کے حصول کے لئے ضروری صلاحیت پیدا کی جاسکے ۔ اس موقع پر راج کمار نے کہا کہ نئی منزل پراجکٹ سے لیبر مارکٹ میں تعلیم یافتہ ہنر مند اقلیتی طبقات کے نوجوانوں کو روزگار کے حصول کے مواقع مہیا ہوں گے ۔

Government of India and World Bank Sign US$ 50 Million Project to Improve Education & Skills Training for Minority

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں