امریکہ ہر جگہ داعش کے سازشیوں کا مقابلہ کرے گا - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-30

امریکہ ہر جگہ داعش کے سازشیوں کا مقابلہ کرے گا - اوباما

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ ، کسی بھی ملک میں جہاں بھی ضرورت ہوگی داعش کے سازشیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ کو جاری رکھے گا ۔ یہ بات امریکی صدر بارک اوباما نے اپنی قومی سیکوریٹی ٹیم کو جاریہ دہشت گردی مہم میں شدت لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہی تاکہ دہشت گرد تنظیم کو تباہ کردیاجائے ۔ نیشنل سیکوریٹی میٹنگ میں اوباما نے اسلامک اسٹیٹ کو تباہ کرنے امریکی مہم میں شدت پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا تاکہ داعش کا قلع قمع کیاجاسکے ۔ صدر نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ دہشت گرد تنظیم کا ہر جگہ مقابلہ کیاجائے گا اور اس بات کو نوٹ کیا کہ داعش سے ملحقہ دیگر تنظیمیں، ناقص نظم و نسق والے علاقوں میں محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرنے کی کوشش کریں گی ۔ انہوں نے اپنی نیشنل سیکوریٹی ٹیم کو ہدایت دی کہ حکمرانی کو مستحکم بنانے کی کوشش جاری رکھیں اور جاریہ انسداد دہشت گردی جولیبیا اور دیگر ممالک میں چل رہی ہیں ان کو مستحکم کریں جہاں داعش اپنی موجودگی کے خواہاں ہیں ، عالمی سطح پر اکثریت داری کے ساتھ اشتراک اور تعاون سے داعش کی سرکوبی کا عمل جاری رکھاجائے گا اور امریکہ مضبوطی کے ساتھ مشترک کوششوں کے ذریعہ داعش کے خلاف مہم برقرار رکھے گا۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بات کہی۔ اس دوران جی او پی صدارتی امید واروں کی جانب سے اوباما انتظامیہ کو داعش کے تئیں اس کی پالیسیوں پر تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بحث کے دوران یہ کہا گیا ہے کہ ہمیں امریکی عوام کے ساتھ اس خطرہ کا مقابلہ کرنے کے انداز میں دیانتدار ہونا چاہئے موجودہ صدر کہتے ہیں کہ داعش کو اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔ جس کے نتیجہ میں ملی جلی حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی وہ اس بات پر ہرگز توجہ نہ دے کہ حقائق کیا ہیں ۔ جسے داعش نے خلافت کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ ریپبلکن صدارتی امید وار اک سانٹورم نے یہ بات کہی ۔ ایک اور صدارتی امید وار کارلی فلورینا نے داعش کو امریکہ کے لئے خطرہ قرار دیا ۔ میں آپ سے اس نئی خبر کے بارے میں کہنا چاہتا ہوں ۔ صدر بارک اوباما ، بڑی خبر، مسز کلنٹن، موسم کی تبدیلی وغیرہ ہمارے لئے انتہائی قومی سلامتی کے لئے خطرہ نہیں ہیں۔ حقیقتاً داعش ہی خطرہ ہے جس کے بعد ایران ہے ۔ جبکہ ریپبلکن صدارتی امید وار مائک ہکابی نے جامع داعش پالیسی پر زوردیا ۔ پہلے تو ہمیں سوشیل میڈیا پر رسائی کرنی ہوگی کیونکہ داعش بھی یہی میڈیا استعمال کررہے ہیں کہ کارکنوں کی بھرتی کی جاسکے اور انہیں تربیت دی جائے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں