مودی دنیا کے بجائے ملک کے حالات پر توجہ دینے کی ضرورت - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-06

مودی دنیا کے بجائے ملک کے حالات پر توجہ دینے کی ضرورت - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی
پٹھان کوٹ حملہ کے تناظر میں مرکز پر حملہ کرتے ہوئے شیو سینا نے آج کہا کہ پارٹی نے وزیرا عظم نریند رمودی کو انتبادہ دیا تھا کہ وہ پاکستان پر اعتماد نہ کریں اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ دنیا کو متحد کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے ہندوستان پر توجہ مرکوز کریں ۔ سینا نے پارٹی کے ترجمان سامنا میں کہا کہ حملے نے ثابت کردیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ نہیں ہیں ، ہندوستان کی داخلی سلامتی کی حالت ابتر ہے اور ایک ہی قومی کام جو کیا جارہا ہے وہ سماجی رابطہ کی سائٹس پر شہیدوں کو خراج عقیدت کی پیشکشی ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ چائے کی پالی کے بدلے میں ہمارے سات فوجی شہید ہوگئے ۔ اس واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ ہماری سرحدیں محفوظ نہیں ہیں اور ہماری داخلی سلامتی خطرے میں ہے ۔ چھ دہشت گردوں کی زندگیوں کے ذریعہ پاکستان ، ہندوستان کی عزت نفس کو ختم کرنے میں کامیا ب ہوگیا ۔ حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے حکومت کی حلیف نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ ہی وزیر اعظم اپنے ہم منصب نواز شریف کے ساتھ لاہور میں تھے ۔ اس وقت ہم نے انتباہ دیا تھا کہ پاکستان پر اعتماد نہ کیاجائے ۔ دیکھئے آج کس طرح ہم دھوکہ کھاگئے ۔ اگر پاکستان، ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے تو اسے فوری جیش محمد کے مولانا مسعود اظہر کو ہندوستان کے حوالے کرنا چاہئے۔ سینا نے یہ بھی کہا کہ اگر آج کانگریس اقتدار میں ہوتی تو پاکستان پر حملہ کرنے اور فوجیوں کی موت کا انتقام لینے کے مطالبات کیے جاتے ، مگر اب ایسا کچھ بھی نہیں ہورہا ہے ۔ صڑف ایک ہی قومی کام یہ کیاجارہا ہے کہ سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئٹر پر فوجیوں کی موت کا ماتم منایاجارہا ہے ، لیکن یہ فوجی کیوں ہلاک ہوئے ؟ وزیر اعظم مودی دنیا کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، جب کہ وقت آگیا ہے کہ وہ ہندوستان پر توجہ مرکوز کریں ۔ سینا نے یہ بھی کہا کہا گر ہندوستان نے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کا انتقام نہیں لیا تو یوم جمہوریہ پر فوج اور اسلحہ و بارود کی نمائش فضول ہوگی۔

Time for Modi to focus on India: Shiv Sena after Pathankot attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں