تلنگانہ - ڈی ایس سی کے ذریعہ 20 ہزار اساتذہ کے تقررات کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-01

تلنگانہ - ڈی ایس سی کے ذریعہ 20 ہزار اساتذہ کے تقررات کا فیصلہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
سال نو2016اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے پیش نظر چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے کئی بڑے فیصلے کئے ہیں تاکہ تقریبا20ہزار اساتذہ کو مستعفی ہونے کی راہ ہموار ہوسکے ۔ چیف منسٹر نے سال نو کے تحفہ کے طور پر اساتذہ کے لئے اس طرح کے اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے آج یہاں ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری، وزیر فینانس ای راجندر، وزیر میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈاکٹر لکشما ریڈی ، چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما، فینانس سکریٹری پردیپ چندر اور دوسرے عہدیداروں کے ساتھ سکریٹریٹ میں مختلف امور کا آج جائزہ لیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ ڈی ایس سی امتحان منعقد کیا جاسکے جس کے بعد15تا 20ہزار اساتذہ کی تقرر کی راہ ہماور ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جائیدادیں عرصہ دراز سے مخلوعہ ہیں اس لئے ہم اس سلسلہ میں فوری اقدامات کے خواہاں ہیں نہ صرف سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے تقررات کی راہ ہمور ہوجائے بلکہ اساتذہ کو روزگار بھی فراہم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے سرکاری اسکولوں میں یہ جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ انہوں نے محکمہ داخلہ کو ہدایت دی کہ وہ9ہزار پولیس ملازمین کی بھرتی کے لئے بھی اعلامیہ جاری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کافیصلہ کیا تاکہ کوئی ایسا کنٹراکٹ ایمپلائز کا سسٹم باقی نہ رہے اور اگر اس طرح کا کوئی نظام برقرار رہے تو اس پر باقاعدگی کے ساتھ عمل آوری کی ضرورت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ2014کے عام انتخابات کے دوران اس سلسلہ میں ان کی پارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ جس کے بعد انہوں نے آوٹ سورسنگ ایمپلائزکی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ۔ اس طرح کے مسائل پر آج کے اجلاس میں غور و خوض کرنے بعد انہوں نے محکمہ فینانس سے کہا کہ وہ کنٹراکٹ ملازمین کی فہرست تیار کرے ۔اس کے علاوہ آوٹ سورسنگ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ واری امور کا بھی جائزہ لیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اس سلسلہ میں ہونے والے اخراجات کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔ چیف منسٹر کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر نے ان سے کی گئی نمائندگیوں کو متعلقہ حکام کے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ ریاست کے لئے جاری احتجاج کے دوران ان سے کئی نمائندگیاں کی گئی تھیں اور اب ان نمائندگیوں کے تعلق سے وہ متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت میں جو جائزہ لے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ متعلقہ محکمہ جات ان مسائل کی یکسوئی کریں گے۔

Telangana DSC Recruitment 2016, 20000 Teacher Jobs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں