حملوں کے باوجود ہندوستان صدر فیصد روادار - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-19

حملوں کے باوجود ہندوستان صدر فیصد روادار - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی
پونے کے لٹریری میٹنگ میں چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈ نویس کی جانب سے رواداری پر کئے گئے ریمارکس کا مضحکہ اڑاتے ہوئے شیو سینا نے کہا پ اکستان کی جانب سے سرحد پار کئی مرتبہ در اندازی کے واقعات کے باوجود ہندوستان کی جانب سے پاکستانیوں کا سرخ قالین استقبال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان صد فیصد روادار ملک ہے ۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں لکھا کہ حکومت نے سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید قصوری کا سرخ قالین استقبال کرتے ہوئے انہیں سیکوریٹی فراہم کی اور اب رواداری کی بات کررہے ہیں ۔ ہندوستان ہمیشہ روادار ملک رہے گا اور در اندازی اور سرحد پار کئی ہلاکتوں کے باوجود پاکستانیوں کی مہمان نوازی کرتا رہے گا ۔ سامنا کے اداریہ میں لکھا گیا کہ اگر یہی رواداری ہے تو ہندوستان پہلے بھی روادار ملک تھا اور ہنوز روادار ملک بنار ہے گا۔ ہفتہ کو پونے میں89ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈ نویس نے کہا تھا کہ ہندوستان ایک روادار ملک ہے اور مستقبل میں بھی روادار ملک بنا رہے گا ۔ انہوں نے ادیبوں سے کہا کہ وہ منفی تخلیقات پر توجہ دینا بند کردیں ۔ شیو سینا نے کہا کہ جب سینا نے غزل گلو کار غلام علی کی جانب سے مہاراشٹرا میں فن کا مظاہرہ کرنے کو روک دیا تھا مغربی بنگال، کیرالا اور اتر پردیش جیسی ریاستوں نے انہیں مدعو کرتے ہوئے انہیں فن کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی ، یہ ان کی رواداری کے نمود کی سطح تھی ، جس وقت دہشت گرد پٹھان کوٹ میں ہمارے فضائیہ کے اڈے پر حملہ کررہے ہیں اور سپاہی اس حملہ میں مررہے ہیں ، چند سادہ لوح سیاست داں غلام علی کا استقبال کررہے تھے ۔ جس وقت غلام علی اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے اس وقت فائرنگ اور بم دھماکہ ہورہے تھے ۔ اگریہ جس قسم کی بھی رواداری ہے تو ہندوستان سو فید روادار ملک ہے ۔ شیو سینا نے سوال کیاکہ آیا ایسے افراد کو مزید ہندوستانی کہاجاسکتا ہے ،کرناٹک حکومت کی جانب سے مراٹھی ٹائیگر نامی فلم پر پابندی عائد کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ کیا دیویندر فڈ نویس حکومت کرناٹک کی جانب سے فلم پر عائد پابندی کے تعلق سے کوئی جواب دے سکیں گے ۔

Shiv Sena criticises CM's remarks on tolerance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں