کارگزار حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی وائس چانسلر کو طلبہ کی برہمی کا سامنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-28

کارگزار حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی وائس چانسلر کو طلبہ کی برہمی کا سامنا

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں آج25ویں دن بھی طلباء کا حتجاج جاری رہا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پانچ طلبا کو معطل کئے جانے کے بعد سے شروع ہوئے اس احتجاج میں اس وقت شدت آگئی جب ایک دلت ریسرچ اسکالر روہت نے خود کشی کرلی تھی ۔ روہت ویمولا کی خود کشی کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ8روز سے سات طلباء غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کررہے ہیں ۔ طلباء کی جانب سے وائس چانسلر پی اپا راؤ کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔ دوسری طرف وائس چانسلر اپا راؤ طویل رخصت پرچلے گئے ۔ ان کی جگہ وپن سریواستو کو کار گزار وائس چانسلر بنایا گیا۔آج وپن سریواستو نے احتجاجی طلباء سے ملاقات کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں تلخ تجربہ سے گزرنا پڑا ۔ طلبانے نے وائس چانسلر ڈاؤن ، ڈاؤن اور وائس چانسلر گو بیاک کے نعرے بلند کرنے لگے۔ طلباء کی برہمی کو دیکھتے ہوئے وپن سریواستو وہاں سے چلے گئے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب حیدرآبا د سنٹرل یونیورسٹی کیمپس میں روہت کی خود کشی کے بعد جاری تعطل کو ختم کرنے کی انچارج وائس چانسلر پروفیسر سریواستو کی کوشش کو دھکہ لگا ہے ۔ جاری تعطل کو توڑنے کی خاطر پروفیسر سریواستور احتجاجی طلبہ سے بات چیت کے لئے جب مقام احتجاج پہنچے تو انہیں طلبہ کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا ۔ وہ یہاں چند منٹ تک ٹھہرے رہے اور دوران طلبہ نے واپس چاؤ، واپس جاؤ کے نعرے بلند کئے ۔ اس دوران چند منٹ ٹھہرنے کے بعد وہ اپنی کار سے واپس جارہے تھے کہ کوئی ایک نے ان کی کار پر مکا مارا، انچارج وائس چانسلر پروفیسر سریواستو نے کہا کہ تعطل کو توڑنے کے لئے کسی قسم کی مساعی نہ کرنے پر ہم پر ہر طرف سے تنقیدیں جاری ہیں ۔ یہ بھی صحیح ہے کہ پولیس نے مجھے روک دیا ہے ۔ پروفیسر اپا راؤ رخصت پر چلے گئے اور مجھے بھی جانے کے لئے کہاجارہا ہے ۔ میرا احساس ہے کہ اس سے نظم و ضبط کا مسئلہ پیدا ہوگا۔۔صبح میں احتجاجی طلبہ نے وی سی کی قیام گاہ کے گھیراؤ کی کوشش کی تاہم میں نے پولیس سے کہا کہ مجھے احتجاجی طلبہ سے بات چیت کے لئے جانا چاہئے ۔ انہو نے کہا کہ میں پولیس سے کہہ چکا ہوں آپ صرف حالات پر نظر رکھیں تاکہ کوئی خراب صورتحا ل پیدا نہ ہو ۔ میں مقام احتجاج جانا چاہتا ہوں اور ان طلبہ سے بات چیت کرنا چاہتاہوں اس کے بعد میں رفقاء کے ساتھ وہاں گیا ۔ پھر آپ نے دیکھا ہے وہاں کیا ہوا ہے ۔ سریواستو نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں دیر تک مقام احتجاج پر ٹھہرنے کا خواہاں تھا مگر مجھے ایسا نہیں لگا کہ کوئی بھی بات چیت کے لئے آگے آئے ۔ میں یہ چاہتا تھا کہ کوئی آئے اور مجھ سے بات چیت کرے ۔ لیکن مجھے ایسا دکھائی نہیں دیا ۔ انچارج وی سی نے یہ بات کہی ۔ طلباء نے قدیم بمبئی ہائی وے ٹریفک روک دی ۔ جس کے نتیجہ میں راہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کونڈہ پور سے شیر لنگم پلی کی ٹریفک روک دی گئی اور پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے بحال کیا ۔ وائس چانسلر اپا راؤ اور مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کے پتلے نذر آتش کئے گئے ۔ بھوک ہڑتالی طلباء کو یونیورسٹی کے ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا ۔ درج فہرست طبقات و قبائل کے پروفیسروں نے جمعرات سے جماعتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔ پروفیسر وی کرشنا کے لکشمی نارائنہ ، ایس راموڈو نے یونیورسٹی کے رجسٹرار کو نوٹس دی ۔ عبوری وائس چانسلر وپین سریواستو کو بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا کیونکہ رویت ویمولا اور دیگر چار دلت طلبا کو معطل کرنے کے فیصلہ کی کمیٹی کے وہ صدر تھے ۔ طلباء کی زنجیری بھوک ہڑتال کرنے یا غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کرنے کے تعلق سے جمرات کو فیصلہ کیاجائے گا ۔ جے این ٹی یوکوکٹ پلی میں بھی طلبہ نے احتجاج کیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج سے این سی سی گیٹ تک جلوس نکالا گیا ۔ آچاریہ یونیورسٹی گنٹور میں بھی بند منایا گیا ۔ ملک کے مختلف علاقوں سے یونیورسٹیوں میں ہڑتال کی اطلاع وصول ہوئی ۔

Rohith suicide case: acting VC faces students anger

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں