باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کا فروغ حکومت کا عزم - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-21

باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کا فروغ حکومت کا عزم - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مرکز گڈس اینڈ سرویس ٹیکس( جی ایس ٹی) کو لاگو کرنے اور بین ریاستی کونسل کے قیام کی عجلت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو تعاون پر مبنی وفاقیت کے ذریعہ حل کرلیاجائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج دہلی میں تعاون پر مبنی مستحکم وفاقیت ، قومی اور بین الاقوامی تجربہ کے لحاظ سے ، پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جی ایس ٹی بل کو منظور کرانے کی ہر ممکن کوششوں اور بین ریاستی کونسل کے قیام سے باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت( کو آپریٹیو فیڈ رلزم) کو فروغ دینے کے لئے حکومت کا عزم ظاہر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا جی ایس ٹی نافذ ہونے سے مرکز اور ریاستوں دونوں کو ہی فائدہ ہوگا ۔ حکومت اس بل کو منظور کرانے کا پابند ہے ۔ مرکز اور ریاستوں کے درمیان تال میل بڑھانے کے لئے بین ریاستی کونسل قائم کیا گیا ہے ۔ اس کانفرنس کا انعقاد ، انٹر اسٹیٹ کونسل سکریٹریٹ( آئی ایس سی ایس) نے مرکزی وزارت داخلہ اور اقوام متحدہ کی ترقیاتی پروگرام( یو این ڈی پی) اور عالمی بینک کے تعاون سے کیا ہے ۔ اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے ماہرین اپنے خیالات پیش کریں گے۔ ملک میں اس طرح کی یہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس ہے ، جس میں تعاون پر مبنی وفاقیت پر بحث کی جارہی ہے ۔ مزید یہ کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر پالیسی ساز عہدیدار ، ماہرین تعلیم اور ہندوستان میں تھینک ٹینکس کے علاوہ جرمنی ، آسٹریلیا ، ایتھوپیا ، سوئٹزر لینڈ ، جنوبی آفریقہ، برازیل اور کناڈا کے بین الاقوامی ماہرین اس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔ اس کانفرنس میں پانچ عنوانات کے تحت مختلف اجلاسوں میں بحث کی جائے گی۔ ان عنوانات میں ادارہ جات، تعاون پر مبنی وفاقیت کے طریقہ کار اور سہولیات ، بین الاقوامی ادارہ جاتی اور قانونی تناظر میں مالی وفاقیت کے علاوہ اہم سماجی عوامل جیسے صحت ، تعلیم اور افقی اور عرضی وفاقیت اور جرائم اور سبز وفاقیت شامل ہیں ۔ دیگر مممالک میں ان عنوانات پر بہتر عمل آوری کی نشاندہی کی توقعات بشمول ہندوستان کے تناظر میں تعاون پر مبنی وفاقیت میں ادارہ جاتی طریقہ کار میں تبدیلی پر اس کانفرنس تجاویز پیش کئے جائیں گے ۔

Rajnath Singh inaugurates the International Conference on Cooperative Federalism
Central Government has taken important policy initiatives to strengthen the spirit of cooperative federalism, says Union Home Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں