ریلوے بجٹ میں تلنگانہ کے لئے زائد فنڈس و پراجکٹس - نمائندگی پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-07

ریلوے بجٹ میں تلنگانہ کے لئے زائد فنڈس و پراجکٹس - نمائندگی پر زور

حیدرآباد
اعتماد نیوز
تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر رویندر گپتا کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ریاست کے وزیر التوا پراجکٹس کو فوری تکمیل کرنے اور آئندہ سال کے ریلوے بجٹ میں تلنگانہ ریاست کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈس اور پراجکٹس حاصل کرنے کے لئے موثر نمائندگی کرنے پر زور دیا ۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ جتندر ریڈی ، کونڈاویشو یشور ریڈی اور ملاریڈی نے کہا کہ مرکز کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے ساوتھ سنٹرل ریلوے کے ساتھ پراجکٹ کے الاٹمنٹ میں امتیاز برتا جارہا ہے ۔ ہر سال ریاست کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان سے تجاویز حاصل کی جاتی ہیں لیکن جب ریلوے بجٹ منظور ہوتاہے تو اس میں ان پراجکتس اور فنڈس کو شامل نہیں کیاجاتا۔ اجلاس کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اپنے متعلقہ حلقوں میں نئی ریلوے لائن کی تنصیب ، سنگل لائن کو ڈبل لائن میں تبدیل کرنے نئے ریلوے اسٹیشن کے قیام اور دیگر امور کو ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر کی توجہ دہانی کرائی بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ جتندر ریڈی اور ونود کمار نے کہا کہ ریلوے کے زیر التوا پراجکٹ کو 2جون کے اندر مکمل کرلینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پداپلی تا نظام آباد ریلوے پراجکٹ گزشتہ25سال سے التوا میں ہے۔ ان کاموں میں سرعت پیدا کرتے ہوئے پدا پلی تا نظام آباد ریل سرویس کو شروع کرنے پر زور دیا گیا ۔ جتندر ریڈی نے محبوب نگر میں ریلوے کے ڈبلنگ کاموں کو عارضی ایس ایل کمپنی کے حوالے کرنے پر شدید اعتراض کیا ۔ ان ارکان پارلیمنٹ نے قاضی پیٹ میں کوچ فیکٹری کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تنظیم جدید بل میں ورنگل ضلع کے قاضی پیٹ میں کوچ فیکٹری قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے شہر میں مسافرین کے ہجوم کو کم کرنے کے لئے مضافاتی علاقوں میں چار ریلوے ٹرمنل قائم کرنے کا مشورہ دیا ۔ ارکان پارلیمنٹ نے شکایت کی کہ ہر سال ریلوے بجٹ سے قبل ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیاجاتا ہے ، لیکن ان کی تجاویز کو قبول نہیں کیاجاتا ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے بورڈ خود پراجکٹ کی منظوری کا کام کرتا ہے تو ایسے میں ارکان پارلیمنٹ سے تجاویز حاصل کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ رکن پارلیمنٹ جی ناگیش نے کہا کہ محکمہ ریلوے کے گروپ ڈی جائیدادوں کو مقامی افراد کے لئے مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ انہوں نے مرکز پر تلنگانہ کے ساتھ نا انصافی کرنے کا الزام عائد کیا۔

Railway GM Ravindra Gupta Holds Meeting With Telangana MPs Over Railway Budget

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں