فوج کسی بھی کارروائی کے لئے تیار - فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-14

فوج کسی بھی کارروائی کے لئے تیار - فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر، ان کے بھائی اور ان کی خطرناک تنظیم سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ جیش محمد کے دفاتر مہر بند کردئیے گئے۔ مولانا مسعود اظہار کی تنظیم پر پٹھا ن کوٹ فضائی اڈہ پر حملہ کروانے کا شبہ ہے۔ ہنودستان نے معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت کو جیش کے خلاف پاکستان کی کارروائی سے جوڑ دیاتھا ۔ مولانا مسعود اظہر کے بھائی عبدالرحمن رؤف کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ جیو ٹی وی نے یہ بات بتائی ۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کئی افراد کی گرفتاریوں کا اعلان کیا گیا لیکن مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لینے کا کوئی ذکر اس میں نہیں ہے ۔ یو این آئی کے بموجب اب جب کہ معتمدین خارجہ سطح کے مذاکرات کو محض48گھنٹے باقی ہیں ، پاکستان نے آج کہا کہ حکام نے دہشت گرد گروپ جیش محمد کے متعدد ارکان کو گرفتار کر کے اس شدت پسند گروپ کے فاتر کو مہر بندکردیا ہے ۔ اسلام آباد نے تحقیقات مزید معلومات کے حصول کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ روانہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ اس کارروائی کے بعد کیس کی تحقیقات میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کرنے ایک اور اعلیٰ سطحی فوجی۔ سیول اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد شریف کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں ابتدائی تحقیقات اور فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر جیش محمد کے کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ تنظیم کے دفاتر کا بھی پتہ لگا کر انہیں مہر بند کردیا گیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیاکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تحقیقات میں پیشرفت کے لئے مزید معلومات درکار ہوں گی جس کے لئے حکومت، حکومت ہند سے مشاورت پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ روانہ کرنے پر غور کررہی ہے ۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ واقعہ سے منسلک دہشت گرد عناصر کے خلاف تحقیقات میں قابل لحاظ پیشرفت ہوئی ہے ۔

Army ready to respond to any threat to India's security: Army Chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں