جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی کا اتحاد برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-13

جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی کا اتحاد برقرار

سری نگر، جموں
پی ٹی آئی
پی ڈی پی اور بی جے پی نے کئی دنوں کے تجسس کو ختم کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ کہ گزشتہ سال طئے پانے والی مفاہمت کی بنیاد پر ان کا اتحاد جاری رہے گا، لیکن جموں و کشمیر میں محبوبہ مفتی کی زیر قیادت نئی حکومت کی تشکیل کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا ۔ دونوںجماعتوں نے کہا کہ کسی بھی جانب سے کوئی شرطیں عائد نہیں کی گئی ہیں۔ پی ڈی پی نے کہا کہ اتحاد گزشتہ سال کے ایجنڈہ کی بنیاد پر آگے بڑھے گا ۔ بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے جنہوں نے گزشتہ سال اتحاد بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا جموں کے تمام26ارکان اسمبلی کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں پارٹی قائدین نے کہا کہ وہ تشکیل حکومت کے عمل میں پہل کے لئے پی ڈی پی کا انتظار کررہے ہیں ۔ بی جے پی جنرل سکریٹری انچارج جمون و کشمیر اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ انہیں پی ڈی پی لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے رسمی انتخاب کا انتظار ہے جس کے بعد دوسرے ضوابط کی تکمیل کی جائے گی ۔ پی ڈی پی کے ترجمان محبوب بیگ نے صحافیوں کو بتایا کہ کوئی تجسس نہیں ہے ۔ ہم نے مفتی سعید جیسے قد آور لیڈر کو کھویا ہے ۔ سرکاری سوگ کی مدت ختم ہوچکی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں اتحادی حکومت آگے بڑھے گی ۔ تاہم بیگ نے ریاست میں تشکیل حکومت کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جہاں جمعہ کو صدر راج نافذ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تشکیل حکومت کے لئے پی ڈی پی یا بی جے پی کی جانب سے کوئی شرطیں عائد نہیں کی گئی ہیں ۔ کیوں کہ گزشتہ سال اتحاد کے ایجنڈے میں تمام مسائل کی یکسوئی کرلی گئی تھی ۔ ان قیاس آرائیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ کانگریس تشکیل حکومت کے لیے پی ڈی پی کی تائید کی پیشکش کررہی ہے بیگ نے کہا کہ اے آئی سی سی صدرسونیا گاندھی اور راجیہ سبھا کے قائد اپوزیشن غلا م نبی آزاد صرف اظہار تعزیت کے لئے آئے تھے ۔

PDP –BJP alliance is intact in Jammu & Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں