سابق فوجیوں کا احتجاج - حکومت کی او آر او پی اسکیم میں تبدیلی لانے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-18

سابق فوجیوں کا احتجاج - حکومت کی او آر او پی اسکیم میں تبدیلی لانے کا مطالبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سابقہ فوجیوں نے حکومت کی ایک رتبہ ایک پنشن( او آر او پی) اسکیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں وزیر فینانس ارون جیٹلی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر احتجاج منظم کیا ۔ دو ہفتوں میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ سابقہ فوجیوں نے وزیر کی سرکاری رہائش گاہ پر مظاہرہ کیا ہے۔ گروپ کیپٹن ریٹائرڈ وی کے گاندھی نے کہا کہ ہم نے3جنوری کو وزیر کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج منعقد کیا ہے ۔ اس وقت انہوں نے ہمیں تیقن دیا تھا کہ وہ ہمارے مطالبات پر وزیر دفاع منوہر پاریکر سے بات چیت کریں گے ۔ دو ہفتے گزر جانے کے باوجود انہوں نے کوئی رد عمل نہیں دیا ہے ۔ یہ کس طرح کے وزیر فینانس ہیں جو اپنی بات پر قائم نہیں رہتے۔ جنرل سکریٹری انڈین ایکس سرویس مین مومنٹ گاندھی نے کہا کہ جب تک جیٹلی یا پاریکر کی ان سے ملاقات نہ ہو وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔ ان میں سے کسی بھی وزیر کو آنا ہوگا اور ہم سے بات کرناہوگا۔ اس وقت تک ہم یہاں سے ایک انچ بھی نہیں ہٹیں گے ۔ اگر وہ ہمیں حقیقی او آر او پی نہیں دینا چاہتے ہیں تو انہیں واضح طور پر کہنا چاہئے، جھوٹ کیوں بولا جائے ۔ انہوں نے اپنی اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا اعلامیہ خامی رکھتا ہے اور ناقابل قبول ہے ۔ گاندھی نے مزید بتایا کہ تقریبا200سابقہ فوجی بشمول میجر جنرل ستبیر سنگھ جیٹلی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے رہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں