حیدرآباد صنعتی نمائش کا افتتاح - علم کے فروغ میں نمائش سوسائٹی کی خدمات کی ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-02

حیدرآباد صنعتی نمائش کا افتتاح - علم کے فروغ میں نمائش سوسائٹی کی خدمات کی ستائش

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندر شیکھر راؤ نے آج شمع جلا کر76ویں کل ہند صنعتی نمائش کا افتتاح کیا ۔ نمائش یکم جنوری تا 15فروری نمائش میدان نامپلی منعقد کی جائے گی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ76سال سے انتظامیہ ایگزبیشن سوسائٹی جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ لائق ستائش ہے انہوں نے اس سلسلہ میں ایگزبیشن سوسائٹی کے عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی ۔ اطلاع کے مطابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس ماہ کے اختتام میں منعقد کئے جانے والے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے پیش نظر کوئی بھی بیان دینے سے گریز کیا وہ سکریٹریٹ میں شعبہ برقی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس ہونے اور وہ مصروف ہونے کا بہانہ بناکر نمائش میدان سے روانہ ہوگئے ان کے ہمراہ ریاستی وزراء ای راجندر، ٹی پدما راؤ ، سرینواس یادو، رکن پارلیمنٹ نرسیا گوڑ ، اراکین اسمبلی رویندر ریڈی ، سرینواس گوڑ بھی آئے تھے ۔ صرف ای راجندر جو ایگزیبیشن سوسائٹی کے صدر ہیں انہوں نے افتتاحی تقریب کو مخاطب کیا ۔ سی ایم کے ہمراہ ماباقی وزراء اور پارٹی کے قائدین نمائش میدان سے روانہ ہوگئے ۔ وزیر فینانس و صدر ایگزبیشن سوسائٹی ای راجندر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایگزبیشن سوسائٹی کو جلد اراضی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پرنسپل سکریٹری محکمہ مال جو چھٹی پر ہیں اس لئے اس نمائش میدان کی اراضی کے دستاویزات انتظامیہ ایگزبیشن سوسائٹی کو فراہم کرنے کے لئے تاخیر ہوئی ہے ۔ جلد اس سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ایگزبیشن سوسائٹی کی جانب سے شہر حیدرآباد اور اضلاع میں تعلیمی ادارے قائم کرکے بنا کسی عطیہ کے ان تعلیمی اداروں اور دیگر اداروں میں طلبہ کو داخلہ دینے پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایگزبیشن سوسائٹی کے تعلیمی اداروں دیگر اداروں میں تقریبا30ہزار طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں انہوں نے سوسائٹی کے عہدیداروں کی جانب سے معاشرے میں علم کے فروغ کے لئے کئے جارہے خدمات کی ستائش کی انہوں نے کہا کہ ایگزبیشن سوسائٹی کو دیگر اضلاع تعلیمی ادارے قائم کرنے کے لئے توجہ دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انتظامیہ سوسائٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ اس اراضی کو ترقی دینے اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لئے اقدامات بھی کئے جائیں گے اعزازی سکریٹری ایگزبیشن سوسائٹی ستیندر وانم نے کہا کہ اس سال76ویں کل ہند صنعتی نمائش میں جملہ2500اسٹالس لگائیں گئے ہیں ملک کے تمام ریاستوں کے صنعت کاروں دیگر کو اسٹالس کی اجازت دی گئی ہے اس میں خانگی اور حکومت کے مختلف محکموں کے اسٹالس شامل ہے ۔ اس موقع پر اعزازی نائب صد ر ایگزبیشن سوسائٹی انیل سوروپ مشرا ، اعزازی جوائنٹ سکریٹری آدتیہ مارگم نے شکریہ ادا کیا اس موقع پر خازن داکٹر این وی این آچاریہ یولو کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب کا اختتام قومی ترانہ پر کیا گیا اس تقریب میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Numaish All India Industrial Exhibition Hyderabad opens

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں