سعودی عرب انکم ٹیکس ہرگز نہیں لگائے گا- نائب ثانی محمد بن سلمان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-08

سعودی عرب انکم ٹیکس ہرگز نہیں لگائے گا- نائب ثانی محمد بن سلمان

ریاض
اردو نیوز (سعودی عرب)
وزیر اعظم کے نائب ثانی وولی عہد دوم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے انکشاف کیا ہے کہ آرامکو کمپنی کے حصص فلوٹ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے دی اکانومسٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ آئندہ چندماہ کے اندر اندر کرلیاجائے گا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ یہ فیصلہ سعودی مارکیٹ کے وسیع تر مفاد میں ہوگا ۔ آرامکو کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا ۔ یہ کمپنی زیادہ شفاف ہوجائے گی ۔ برطانوی محلے نے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ آرامکو کے حصص ٹریلین ڈالر مالیت کے ہیں ۔ یہ کمپنی اپنی معلومات منکشف نہیں کرتی ۔ یہ کبھی نہیں بتاتی کہ اس کی کتنی آمدنی ہے۔ علاوہ ازیں پٹرول اور گیس کے محفوظ ذخائر کی بابت بھی معلومات کم ہی دیتی ہے۔ نائب ثانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی اقتصاد بحران کا شکار نہیں ہے ۔ پوری دنیا میں نقد اثاثے رکھنے والے ممالک میں سعودی عرب کا نمبر تیسرا ہے جب کہ وہ رواں سال کے دوران تیل کے ماسوا ذرائع سے اپنی آمدنی29فیصد تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سعودی عرب آئندہ پانچ برسوں کے لئے واضح پروگرام طے کئے ہوئے ہے ۔ قرضے 5فیصد سے زیادہ نہیں ۔ شہزادہ محمد نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سعودی عرب انکم ٹیکس کسی قیمت پر نہیں لگائے گا ۔ دولت پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ ویلیو ٹیکس ضرور ہوگا۔ آئندہ پانچ برسوں کے دوران تیل کے ماسوا شعبوںسے100ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے ۔

No income taxes and no wealth taxes in Saudia Arabia, Muhammad bin Salman, Saudi Arabia's deputy crown prince

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں