تلنگانہ کی اسپورٹس پارلیسی پر نظرثانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-05

تلنگانہ کی اسپورٹس پارلیسی پر نظرثانی

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
حکومت تلنگانہ نے سرکاری اسپورٹس پالیسی پر نظر ثانی کے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں گولڈ سلور اور برونز میڈلس حاصل کرنے والے ریاست کے کھلاڑیوں اور کوچ کو پ رکشش انعامات دئیے جائیں گے جس کا مقصد ریاست کے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے اور بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دینا ہے ۔ نظر ثانی پالیسی کے مطابق صرف تلنگانہ کے کھلاڑیوں اور ان کے کوچس کو نقد انعامات دئیے جائیں گے ۔ تاہم یہ کھلاڑی مکانات اور امکنہ اراضیات کے لئے نااہل رہیں گے ۔ اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے تلنگانہ کے کھلاڑی کو دو کروڑ روپے کا انعام دیاجائے گا۔ سکریٹری امور نوجوان سیاحت ، ثقافت اور کھیل بی و ینکٹیشم نے بتایا کہ اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ کی ملحقہ اسپورٹس اینڈ گیمس اسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے میڈلسٹ کو ہی انعامی رقم دی جائے گی ۔ انعام ملنے کے بعد کھلاڑیوں کو اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ کا لوگو استعمال کرناہوگا ۔ قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیل مقابلوں میں میڈل جیتنے والے ریاست کے کھلاڑیوں کو دئیے جانے والی انعامی رقم پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے ۔ اولمپک گیمس میں گولڈ ، سلور اور برونز میڈلس جیتنے والے تلنگانہ کے کھلاڑیوں کو بالترتیب دو کروڑ، ایک کرو ڑ اور پچاس لاکھ روپے نقد انعام میں دئیے جائیں گے ۔ جب کہ اس سے قبل گولڈ میڈل کے لئے25لاکھ سلور میڈل جیتنے والوں کو 16لاکھ اور برونز میڈل کے حامل کھلاڑیوں کو دس لاکھ روپے انعام دیاجاتا تھا ۔ اس بار اولمپک گیمس میں شرکت کرنے پر بھی ریاستی کھلاڑیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔ اولمپک زمرہ میں ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے پر پہ لے 16لاکھ روپے کا انعام دیاجاتا تھا لیکن اب اسے بڑھا کر50لاکھ روپے کردیا گیا ہے ۔اس طرح سلور میڈل جیتنے والوں کو7,50,000روپے کے بجائے اب تیس لاکھ روپے انعامی رقم ملے گی ۔ برونز میڈل جیتنے پر پ انچ لاکھ کے بجائے اب کھلاڑی کو بیس لاکھ روپے ملیں گے ۔ ایشن گیمس میں گولد میڈل پر دس لاکھ روپے کے بجائے اب تیس لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ سلور اور برونز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب فی کس بیس لاکھ اور دس لاکھ روپے انعام میں دئے جائیں گے جب کہ اس سے قبل ان کھلاڑیوں کو7لاکھ50ہزار روپے اور پانچ لاکھ روپے اد ا کئے جاتے تھے ۔ ایشین گیمس میں شرکت کرنے پر تلنگانہ کے ہر ایک کھلاڑی کو دو لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے ۔ کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل اور برونز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب پچیس لاکھ ، پندرہ لاکھ اور دس لاکھ روپے بطور انعام دیاجائے گا۔ اس گیمس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو فی کس ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل گیمس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہر کھلاڑی اور کوچ کو پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں گے ، جب کہ اس سے قبل تین لاکھ روپے دئیے جاتے تھے ۔ سلور اور برنز میڈلس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو فی کس بالتریب تین لاکھ اور دو لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔ ساف گیمس میں گولڈ، سلور اور برونز میڈلس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب، تین لاکھ، د و لاکھ اور ایک لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جہاں تک شطرنج کے کھیل کا سوال اس میں میڈل اور موقف کو بنیاد بناکر انعامات دئیے جائیں گے ۔ ٹائٹل حاصل کرنے پر بھی انعام دیاجائے گا۔ شطرنج چیمپئن شپ اور انٹرنیشنل چس فیڈریشن کا خطاب جیتنے پر بھی انعامات دئیے جائیں گے ۔

New Sports Policy of telangana State

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں