صدر جمہوریہ کے ہاتھوں قومی یوم رائے دہندگان کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-26

صدر جمہوریہ کے ہاتھوں قومی یوم رائے دہندگان کا افتتاح

نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج چھٹے نیشنل ووٹرس ڈے کا افتتاح کیا۔ جس میں کوئی جمہوریت کامیابی کے ساتھ چلانے کے لئے اس بات کو اجاگر کیاگا کہ رائے دہندوں کی شراکت کا مل طور پر ہونی چاہئے ۔ یہاں ایک تقریب میں اس کے افتتاح کے بعد صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ دن اس لئے منایاجارہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ اہل رائے دہندوں کا فہرست رائے دہندگان میں اندراج عمل میں آئے۔ یہ شہریوں کی مساوی ذمہ داری ہے کہ رائے دہندوں کے طور پر ا پنے ناموں کا اندراج کرائیں ۔صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے منعقدہ حالیہ متادامہتسو کو عوام کی جانب سے زبردست رد عمل ملا ہے ۔ انتخابات جمہوریت کا تہوار ہیں اور انہوں نے ملک کے ہر ایک نوجوان تک پہنچنے کے لئے اختراعی راہوں کو ہموار کرنے کے لئے پول واچ ڈاگ کی ستائش کی ۔ سوشیل میڈیا کے ابھرنے سے نوجوانوں میں شعور بیدار ہوا ہے اور سابقہ عام انتخابات میں18-21سال عمر کے گروپ میں رائے دہندوں نے بڑے پیمانہ پر حصہ لیا تھا۔ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے ان کی جانب سے شروع کئے گئے نئے اقدامات کے تعلق سے بریفنگ دی۔الیکشن کمیشن آج ملک بھر میں مجموعی اور کوالیٹی پر مبنی شراکت کے عنوان پر ووٹرس ڈے منایاجارہا ہے ۔ کمیشن گزشتہ چھ برسوں سے ہر سال اس دن کا اہتمام کرتا ہے۔25جنوری کمیشن کے قیان کا دن ہے جو1950میں اسی دن وجود میں آیا تھا ۔ اس دوران الیکشن میں ووٹروں کی شراکت میں اضافہ کے لئے آج ملک بھر میں سات لاکھ سے زیادہ مقامات پر یوم رائے دہندگان تقاریب منعقد کئے گئے اور ایک کروڑ اسی لاکھ نوجوان ووٹروں کو نئے فوٹو شناختی کارڈ دئے گئے ۔ یہ اطلاع آج یہاں چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر نسیم زیدی نے چھٹے یوم رائے دہندگان کے موقع پر دی ۔ تقریب کی صدارت صدر پرنب مکرجی نے کی۔

National Voters' Day being observed on 25 Jan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں