این آر آئیز اسمارٹ ولیج پروگرام کا حصہ بنیں - چیف منسٹر آندھرا پردیش نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-20

این آر آئیز اسمارٹ ولیج پروگرام کا حصہ بنیں - چیف منسٹر آندھرا پردیش نائیڈو

حیدرآباد
این ایس ایس
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابونائیڈو نے غیر مقیم ہندوستانی تلگو عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست کے اسمارٹ ولیج پروگرام کا حصہ بنیں ۔ سوئزر لینڈ کے زورچ میں تلگو این آر آئی کمیٹی کی جانب سے منعقدہ جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے این آر آئیز کے رول کی اہمیت اجاگر کی ۔ انگلینڈ کے این آڑ آئیز کے وفد نے بھی جلسہ میں شرکت کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں کی تعدا د بہت زیادہ ہے جو ریاست کی ترقی کے اقدامات میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ انہوں نے این آر آئیز سے کہا کہ وہ اسمارٹ ولیج اور اسمارٹ وارڈ پروگرام میں حصہ لیں ۔ اس دوران بائیو میڈیکل شعبہ میں بر سر خدمت تلگو پروفیسر نے چیف منسٹر سے تجویز کیا کہ وہ آندھرا پردیش کے دورہ کے لئے نامور سائنسدانوں کو مدعو کریں جو نئے تحقیقی پراجکٹس شروع کرسکتے ہیں ۔ چیف منسٹر نے اس تجویز پر مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش نالج اور ایجو کیشن مرکز میں تبدیل ہونے جارہا ہے جہاں دنیا کی تمام نامور یونیورسٹیوں نے اپنی برانچس قائم کرنے میں رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ بعد ازاں چیف منسٹر نے شرکاء سے تبادلہ خیال بھی کیا اور درک کلچر کے بارے میں معلومات حاصل کیں تاکہ انہیں آندھرا پردیش میں بھی روبہ عمل لایاجاسکے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے زورچ میں مختلف تجارتی وفود کے ساتھ ملاقات بھی کی ۔ شمسی توانائی تیار کرنے والی نامور کمپنی کے وفد نے بھی چیف منسٹر سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ وشاکھا پٹنم اور راجمندری میں سرمایہ کاری پر غور کررہے ہیں ۔ چیف منسٹر نے کمپنی کے پلانٹ کے قیام میں ہر ممکنہ مدد کا وعدہ کیا۔ چیف منسٹر نے آندھر ا پردیش میں دستیاب وسائل کی تفصیلات سے بھی وفو د کو واقف کروایا۔

Be a part of Smart Village programme: AP CM to NRI Telugus

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں