پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ - ہندوستان نے مزید ثبوت دئیے - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-25

پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ - ہندوستان نے مزید ثبوت دئیے - نواز شریف

لندن
پی ٹی آئی
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کو پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ میں تازہ سراغ دئیے ہیں اور پاکستان خاطیوں کو کیفر کردار تک پہونچانے کے لئے ان حقائق کی توثیق کررہا ہے ۔ نواز شریف نے کہا مجھے پٹھان کوٹ حملہ کے بارے میں ہندوستان سے تازہ سراغ ملے ہیں اور ہم ہندوستان کی جانب سے فراہم کردہ ان شواہد کا جائزہ لیں گے ۔ ہم اس بات کو چھپا سکتے تھے یا بھلا سکتے تھے لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ ہمیں شواہد ملے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات ایک ایسے وقت کی جب امریکہ کے صدر بارک اوباما نے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کو اسے ناقابل مدافعت دہشت گردی کی ایک اور مثال قرار دیا ہے جس کا طویل عرصہ سے ہندوستان کو سامنا رہا ہے ۔ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے بعد داس سے لندن پہونچتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم تحقیقات کررہے ہیں ، توثیق کے بعد ہم یقینا حقائق کو آگے بڑھائیں گے ۔ اس کے علاوہ ہم نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جو ہندوستان جائے گی اور مزید شواہد جمع کرے گی ۔ نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے میری بات ہوئی ہے اور انہوں نے خاطیوں کو انصاف کے کٹھہرے میں لانے کے لئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے ۔ ہم صحیح خطوط پر آگے بڑھ رہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ خاطیوں کو جلد کیفر کردار تک پہونچایاجائے گا۔ نواز شریف نے عسکریت پسندوں پر قابو پانے کے لئے مزید پاکستانی کارروائی کا وعدہ کیا لیکنک یہ بات مانی کہ پیشرفت سست رہی ہے ۔ یو این آئی کے بموجب نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے چار سدا کی باچان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ کے لئے کبھی بھی ہندوستان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ۔ نوااز شریف نے میڈیا کی بعض اطلاعات کو مسترد کردیا کہ جن کے مطابق یونیورسٹی عملہ کے لئے ہندوستان کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ نواز شریف نے کہا کہ پٹھان کوٹ فضائی اڈہ پر حملہ کی تحقیقات رپورٹ کو منظر عام پر لایاجائے گا۔

India has given fresh proof on Pathankot attack, says Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں