جی ایس ٹی بل کی منظوری کے لئے تعاون کی خواہش - وزیر پارلیمانی امور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-08

جی ایس ٹی بل کی منظوری کے لئے تعاون کی خواہش - وزیر پارلیمانی امور

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور جی ایس ٹی بل کی عاجلانہ منظوری کے لئے اشتراک و تعاون کی خواہش ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ عاجلانہ منظوری کے لئے اشتراک و تعاون کی خواہش ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ بل منظور ہوجائے تو یہ سب کے لئے بہتر ثابت ہوگا ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہم کو توقع ہے کہ صدر کانگریس اس سلسلہ میں مثبت رویہ اختیار کریں گی اور بل کی منظوری کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ وینکیا نائیڈو ذریعہ موٹر کار سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں پہنچے اور ان سے مختلف امور پر 20منٹ تک بات چیت کی ۔ بتایاجاتا ہے کہ صدر کانگریس نے وینکیا نائیڈو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی مختلف امور پر غور کرنے کے بعد ہی فیصلہ کرے گی۔ سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ ہم اس سلسلہ میں اپنی تجاویز بھی پیش کررہے ہیں جس پر غور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ وینکیا نائیڈو نے سونیا گاندھی کو بتایا ہے کہ جی ایس ٹی بل کے تعلق سے کانگریس نے جو اعتراضات کئے ہیں اس پر ہم غور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت کا موقف واضح ہے ۔ رئیل اسٹیٹ بل کے تعلق سے مرکزی وزیر نائیڈو نے سونیا گاندھی کو بتایا کہ کانگریس اور دوسری پارٹیوں نے اس تعلق سے جو فیصلہ کیا ہے اس پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ بل منظورہوجائے اور کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو ۔ یہ بل سلکٹ کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے ۔ راجیہ سبھا کی سلکٹ کمیٹی اس سلسلہ میں مختلف امور کا جائزہ لے گی ۔حکومت نے سلکٹ کمیٹی کی تقریبا تمام سفارشات کو قبول کرلیا ہے ۔ مرکزی وزیر وینکیا نائیدو نے صدر کانگریس سے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس کی جائے تو حکومت اس سلسلہ میں مختلف امور پر غور کرسکتی ہے ۔ بجٹ سیشن سے قبل مختلف امور کا جائزہ لیاجائے گا تاکہ بعض بلوں کی عاجلانہ منظوری کو یقینی بنایاجاسکے ۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہوسکے گا جب کہ سیاسی پارٹیوں میں اتفاق رائے پیدا ہوجائے ۔ صدر کانگریس نے بتایاجاتا ہے کہ مرکزی وزیر نائیڈو کو مختلف امور اور احساسات سے واقف کروایا ہے تاکہ وہ بل کی منظوری کے لئے تائید حاصل کرسکیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر کانگریس نے اپنے پارٹی قائدین کے ساتھ اس سلسلہ میں مشاورت کریں گی۔ وینکیا نائیڈو نے بعد میں اخباری نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے اور ایک وزیر پارلیمانی امور کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کی کوشش کی تاکہ دو زیر التوا بلوں کی عاجلانہ تکمیل ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کانگریس کے قائدین غلام نبی آزاد اور آنند شرما سے اس سلسلہ میں بات چیت کی ہے۔ توقع ہے کہ کانگریس پارٹی کا رد عمل حوصلہ افزا ہوگا ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ جی ایس ٹی بل کی منظوری کے خواہاں ہیں تاکہ اس بل سے متعلق امور کی یکسوئی کی راہ ہموار ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی بل اگر منظورہوجائے تو اس سے متعلق امور کی یکسوئی میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔

GST Logjam: Naidu Meets Sonia; Seeks Help

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں