کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیر ناقابل فہم - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-19

کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیر ناقابل فہم - عمر عبداللہ

سری نگر
پی ٹی آئی
سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ ریاست میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی کی مخلوط حکومت کا قیام پہلے سے طے شدہ ہے ، اس کے باوجود حکومت کی تشکیل میں ناقابل تشریح تاخیر ہورہی ہے ۔ عمر عبداللہ نے کل رات اپنے فیس بک پیج پر لکھاپی ڈی پی نے اعلان کیا ہے کہ پی ڈی پی۔ بی جے پی اتحاد کا ایجنڈا ایک مقدس دستاویز ہے ۔ اور پی ڈی پی ، بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے متاثر ہے اور انہی کے ساتھ رہے گی ۔ اس کے باوجود حکومت کی تشکیل میں ناقابل تشریح تاخیر ہورہی ہے ۔ ا پوزیشن نیشنل کانفرنس کے کار گزار صدر عمر عبداللہ کل شام پی ڈی پی کے کور گروپ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان پر رد عمل ظاہر کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے اجلاس کے بعد میڈیا کے لئے جاری کردہ بیان سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ پی ڈی پی ۔ بی جے پی کا اتحاد برقرار رہے گا۔ پی ڈی پی نے کوئی شرائط عائد نہیں کی ہیں۔ کوئی بات چیت نہیں کی جارہی ہے اور نئی پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت کا قیام ایک طے شدہ امر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل میں تاخیر پر ایک عام تصور یہ پایاجاتا ہے کہ پی ڈی کے لئے اقل ترین ساکھ بنانے حکومت کے قیام میں تاخیر کی جارہی ہے ، تاکہ سخت اخلاقیات کا تاثر دیا جاسکے۔ دو سیاسی جماعتیں جو مجموعی اکثریت رکھتی ہیں ، ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد میں ہیں ۔ اس کے باوجود جموں و کشمیر کے عوام منتخبہ حکومت سے محروم ہیں ۔ یہ انتہائی حیرت انگیز اور غیر متوقع ہے ۔ یہ سیاسی ڈرامہ ، سیاست میں غیر یقینی کیفیت، عدم استحکام اور افرا تفری کی قیمت پر کھیلا جارہا ہے ، عمرعبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور ان کی پارٹی کے سامنے دو راستے ہیں، یا تو وہ جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں یا پھر بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کردیں ۔ اپنی بقا کی خاطر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی برقراری ، تاکہ اعلیٰ اخلاق کی مثال پیش کی جاسکے، نامناسب ہے ۔ اگر محبوبہ مفتی حالات کا ساتھ دینے سے قاصر ہیں تو انہیں بی جے پی کے ساتھ پی ڈی پی کا اتحاد ختم کردینا چاہئے ، جو پی ڈی پی کے مبینہ تحفظات کی بنیاد پر ہے ۔ اس طرح گزشتہ دس ماہ کی غلطیوں کی تلافی کی جاسکتی ہے اور ہم تازہ انتخابات کے لئے دوبارہ عوام سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ محبوبہ مفتی جب تک بی جے پی کے ساتھ حکومت کی تشکیل میں تاخیر کرتی رہیں گی عوام یہ توقع کرتے رہین گے کہ وہ مرکز سے کچھ مراعات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔

Inexplicable Delay In Government Formation In Jammu And Kashmir: Omar Abdullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں