اروناچل پردیش میں صدرراج کو سپریم کورٹ میں چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-26

اروناچل پردیش میں صدرراج کو سپریم کورٹ میں چیلنج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس آج ارونا چل پردیش میں صدر راج کے نفاذ کے لئے مرکزی کابینہ کی سفارش کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔ کانگریس لیڈر اور سینئر ایڈوکیٹ ویویک تنکھا نے کہا ہم نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ درخواست ریاستی کانگریس کے چیف وہپ بمانگ فلیکس کی جانب سے دائر کی گئی ہے اور عاجلانہ سماعت کی اپیل کی گئی ۔ ایک اور وکیل نے کہا ہم ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے سماعت کا انتظارکررہے ہیں جو درخواست کو چیف جسٹس آف انڈیا کے اجلاس پر پیش کریں گے ۔ درخواست میں ریاست میں صدر راج کے نفاذ پر رپورٹ اور سفارش کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ کانگریس نے نریندر مودی حکومت پر گورنرس کے ذریعہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزامعائد کیا اور ارونا چل پردیش میں جس طرح سے صدر راج نافذ کیا جارہا ہے وہ آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے یہاں کانگریس کے ہید کوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے گورنرس کا استعمال، آر ایس ایس کے پرچارک کے طور پر شروع کردیا ہے اور وہ ان کے ذڑیعہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے ارونا چل پردیش میں صد رراج نافذ کرنے کی سفارش کو اسی ایجنڈہ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر نے خود اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے غیر آئینی کام کیا ہے ۔ آئین کے مطابق وہ خود اجلاس طلب نہیں کرسکتے ۔ گورنر کو اجلاس طلب کرنے کا اختیارہے لیکن وہ چیف منسٹر اور وزراء کی کونسل کی سفارش کے بعد اجلاس طلب کرسکتے ہیں ۔

Congress moves SC over President's rule in Arunachal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں