ہندوستان اور بحرین کے درمیان قیدیوں کے بارے میں معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-24

ہندوستان اور بحرین کے درمیان قیدیوں کے بارے میں معاہدہ

منامہ
پی ٹی آئی
ہندوستان اور بحرین نے آج سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے، جب وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے بحرین کے ہم منصب سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات چیت کی ۔ سشما سوراج نے جو اتوار کو منعقد ہونے والے ہندوستان۔ عرب لیگ تعاون فورم کی پہلی وزارتی میٹنگ میں شرکت کے لئے آئی ہوئی ہیں۔ بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ کے ساتھ مختلف شعبوں پر بات چیت کی۔ خالد نے اس موقع پر خصوصی خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سشما سوراج کا بحرین انٹر نیشنل ایر پورٹ آمد پر استقبال کیا۔ خالد نے ملاقات کے دوران سشما سوراج نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا ۔ سشما سوراج اور خالد نے25منٹ تک ملاقات کی جس کے بعد دونوں قائدین نے سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں معاہدہ پر دستخط کئے ۔ اس سمجھوتہ کے مطابق دوسرے ملک میں سزا سنائے جانے والے تارک وطن کو اپنے اصل ملک میں سزا مکمل کرنے کا موقع دیاجائے گا۔ اس دوران سشما سوراج نے بحرین کے شاہ حماد بن الخلیفہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں نے ہندوستان کے دیسی ساختہ تیجیس طیارے اور دھروہیلی کاپٹرس کے ایک ایر شور کے دوران مظاہرہ کو دیکھا۔

Agreement between India and Bahrain for swapping prisoners signed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں