ممبئی میں اے بی وی پی دفتر پر حملہ - راہول گاندھی کی ایماء پر کاروائی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-24

ممبئی میں اے بی وی پی دفتر پر حملہ - راہول گاندھی کی ایماء پر کاروائی کا الزام

ممبئی
پی ٹی آئی
وسطیٰ ممبئی ماتونگا میں اکھل بھاتیہ ودیارتھی پریشد( اے بی وی پی) کے دفتر میں تقریبا چھ افراد نے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی ۔ اس گڑ بڑ کے دوران بی جے پی سے ملحقہ طلبہ تنظیم کا ایک رکن زخمی ہوگیا ۔ یہ واقعہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں ایک دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی مبینہ خود کشی کے پس منظر میں پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ سے چھ افراد کا ایک گروپ ماتونگا میں اے بی وی پی کے دفتر میں گھسا اور فرنیچر کو نقصان پہونچایا ۔ اے بی وی پی کے ریاستی تنظیم کے سکریٹری کونکن ریجن یدوناتھ دیشپانڈے نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ جس وقت یہ حملہ ہوا ، تمام کارکن دفتر کے اندر تھے ۔ ہاکی اسٹکس اور آہنی سلاختوں کے ساتھ چھ غنڈے اندر آئے اور ہمارے دفتر میں حملہ شروع کردیا۔ پہلے انہوں نے کھڑکیوں کے شیشے اور فرنیچر کو توڑا اور اس میں ہمارا ایک کارکن فرانسس ڈیسوزا زخمی ہوگیا ، اسے پیشانی پر دو ٹانکے لگے اور وہ ابھی سیون ہاسپٹل میں بیہوش ہے۔ دیشپانڈے نے اس امکان کو مسترد کردیا کہ اس واقعہ میں کسی دلت تنظیم کا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حملہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی ایماء پر کیا گیا ہے ۔

Rohith Vemula Suicide: Masked Men Attack ABVP's Mumbai Office

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں