تلنگانہ اردو اکیڈمی کی آج مخدوم ایوارڈ و کارنامہ حیات ایوارڈ تقریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-14

تلنگانہ اردو اکیڈمی کی آج مخدوم ایوارڈ و کارنامہ حیات ایوارڈ تقریب

حیدرآباد
اعتماد نیوز
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام پیر14دسمبر کو 6:30بجے شام رویندرا بھارتی حیدرآباد میں مخدوم ایوارڈ کارنامہ حیات ایوارڈ تقریب ہوگی۔ اس تقریب کی صدارت ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جنا ب محمد محمود علی کریں گے اور این نرسمہا ریڈی ریاستی وزیر داخلہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ان کے علاوہ مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ، ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کڈیم سری ہری ، ریاستی وزیر کمرشیل ٹیکسس و سینما ٹو گرافی ٹی سرینواس یادو، وزیر ایکسا ئز ٹی پدما راؤ، ارکان پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی حیدرآباد ، و صدر مجلس ، وی ہنمنت راؤ، ڈاکٹر کے کیشو راؤ کے علاوہ جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی نامپلی مجلس و ایم ایس پربھاکر رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ و دیگر ارکان کونسل و ارکان اسمبلی مہمانا ن اعزازی ہوں گے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے بتایاکہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے سال 2010۔ تا2014ء جملہ پانچ سال کے مخدوم ایوارڈ دئے جارہے ہیں ، انہو ں نے بتایا کہ یہ ایوارڈ فی کس ایک لاکھ روپے، توصیف نامہ اور یادگاری تحفہ پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس تقریب میں مخدوم ایوارڈ کے علاوہ اردو زبان و ادب اور فروغ اردو کے مختلف شعبہ جات میں بہترین خدمات پر کارنامہ حیات ایوارڈ بھی دیے جارہے ہیں ۔ کارنامہ حیات ایوارڈ کے تحت مختلف زمروں جس میں شاعری میں دو ایوارڈ( امجد حیدر آبادی، ایوارڈ و سعید شہیدی ایوارڈ) فکشن میں آغاحیدر حسین ایوارڈ، تنقید و تحقیق میں داکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ، تعیم و تدریس میں پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ ، صحافت میں محبوب حسین جگر ایوارڈ اور فروغ اردو میں سری نواس لاہوٹی ایوارڈ اس طرح ہر سال جملہ سات ایوارڈ کے اعتبار سے دو برسوں کے جملہ14ایوارڈس دئے جارہے ہیں۔ کارنامہ حیات ایوارڈ فی کس25,000روپے، توصیف نامہ اور مومنٹوپر مشتمل ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ اس موقع پر شام غزل پروگرام بھی منعقد کیاجارہا ہے جس میں ممتاز گلو کار محمد وکیل( ممبئی) داندارنائک ممبئی غزلیں سنائیں گے۔ محبان اردو اور عوام سے اس تقریب میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں