ٹی آر ایس دور اقتدار میں تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن - ڈی سرینواس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-22

ٹی آر ایس دور اقتدار میں تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن - ڈی سرینواس

حیدرآباد
ایس این بی
ٹی آر ایس حکومت کے مشیر ڈی سرینواس نے کہا ہے کہ ٹی آر ایس حکومت تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے حیدرآباد کو گوداوری کا پانی لانے کا کارنامہ انجام دیتے ہوئے شہر کے عوام کو در پیش پینے کے پانی کی قلت کے مسئلہ کی یکسوئی کے لئے موثر اقدام کیا ۔ ڈی سرینواس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ریاست تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور مختلف پروگرامس کے ذریعہ ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ایک عوام دوست حکومت ہے اور ریاستی حکومت کی اسکیمات سے عوام بالخصوص غریبوں کو کئی فوائد حاصل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا نصب العین ہے کہ حکومت کی اسکیمات کے ثمرات ہر غریب تک پہنچیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے بہبودی اور ترقیاتی پروگرامس سے متاثر ہوکر گریٹر حیدآباد میونسپل کارپوریشن کے آنے والے انتخابات میں عوام خود تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے امید واروں کی تائید میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی دور اندیشی کی وجہ سے ریاست تلنگانہ ملک بھر میں ایک مثالی ریاست بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشن کاکتیہ کے ذریعہ ریاست کے آبپاشی مسائل کی یکسوئی ہوگی اور واٹر گرڈ اسکیم کے ذریعہ عوام کو حسب ضرورت پانی حاصل ہوگا ۔ ڈی سرینواس نے کہا کہ پیشرو کوئی حکومت اتنے مختصر عرصہ میں عوام کے لئے اتنے بہبودی اقدامات نہیں کرسکی جب کہ صرف18ماہ کے عرصہ میں ٹی آر ایس حکومت بہبودی اسکیمات کی دہلیز تک پہنچا کر ان کے چہروں پر مسکراہٹ لاچکی ہے ۔

telangana development during TRS D Srinivas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں