اتر پردیش کے ادارہ جات مقامی کے ارکان کی خرید و فروخت کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-19

اتر پردیش کے ادارہ جات مقامی کے ارکان کی خرید و فروخت کا الزام

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اترپردیش میں ادارہ جات مقامی میں ارکان کی مبینہ خریدو فروخت پر لوک سبھا میں آج بی جے پی کے ایک رکن پارلیمان اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے درمیان تصادم ہوگیا جس کی وجہ سے اسپیکر سمترا مہاجن کو ان سے یہ کہنا پڑا کہ ریاست کو جائیں اور انتخابات میں لڑیں ۔ شراوست حلقہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان وادن مشرا نے بلاک صدر اور ضلع صدر کے انتخابات میں ارکان کی مبینہ خرید وفروخت کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ارکان کی خرید و فروخت بڑے پیمانے پر ہورہی ہے اور انتخابات راست طور پر عوام کی جانب سے منعقد کروائے جانے چاہئیں ۔ میں حکومت ہند سے یہ بھی اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ اس معاملہ کا جائزہ لے۔ مشرا نے وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس پر اسپیکر نے کہا کہ یہ مسئلہ مرکز کے دائرہ کے تحت نہیں ہے اور یہ ایک ریاستی معاملہ ہے لیکن مشرا نے اس پر بولنا جاری رکھا۔ تب ایس پی سربراہ ریاست کی حکومت کے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوئے ۔ یادو نے کہا کہ انتخابات عوام کی نظروں کے تحت ہونے دیجئے ۔ تب انہین اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ انتخابی نتائج خود بولیں گے ۔ جیسے ہی ان کی پارٹی کے سربراہ اٹھ کھڑے ہوئے دھرمیند ر یادو بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ ان کے ساتھ ایس پی رکن تیج پرتاپ یادو بھی شامل ہوگئے حتی کہ دونوں فریق کے ارکان آپس میں ایک دوسرے سے الجھ گئے ۔ اس پر اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ وہاں جاکے لڑو۔ ادارہ جات مقامی کے انتخابات پر مذاکرات یہاں نہیں ہوسکتے ۔ وہاں جاو اور کام کرو۔

clash in Lok Sabha over alleged horse-trading in local body polls in Uttar Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں