عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں بیف فیسٹول اور گاؤ پوجا پر دونوں گروہ اٹل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-04

عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں بیف فیسٹول اور گاؤ پوجا پر دونوں گروہ اٹل

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
عثمانیہ یونیورسٹی میں حکام کی جانب سے10دسمبر کو بیف فیسٹول کی اجازت نہ دینے کے اعلان کے باوجود بائیں بازووں اور ترقی پسند طلباء بیف فیسٹول کا اہتمام کرنے پر اٹل ہیں ۔ ان کے جواب میں راجہ سنگھ ایم ایل اے گاؤ رکھشنا مظاہرہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں حالات کے کشیدہ ہوجانے کا امکان ہے ۔ اس دوران ایک تیسرا گروپ پورک فیسٹول منانے کا اعلان کیا ہے۔ بیف فیسٹول کا اہتما م کرنے والے طلباء کا بیان ہے کہ حقیقت میں ہم نے اجازت کی کوئی درخواست نہیں دی کیونکہ اس کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم جو کالج اور ہاسٹل میں جو کھاتے ہیں اس کے لئے اجازت کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ گنیش تہوار کے دوران کیمپس میں بغیر کوئی اجازت کے تقاریب منائی جاتی ہے اور ناگو لا چوتی کا بھی اہتمام کیاجاتا ہے جس کے لئے اے بی بی کے طلباء اجازت نہیں لیتے ۔ بیف فیسٹول کے آرگنائزر شنکر نے بتایا کہ اس میں باہر کے طلباء بھی شریک ہوتے ہیں ۔ اس دوران بی جے پی کے ایم ایل اے راجہ سنگھ نے کہا کہ اگر بیف فیسٹول منایاجاتا ہے تو اجازت کے بغیر وہ یونیورسٹی میں داخل ہوں گے ۔ 101فیصد اسے روک دیں گے اور گاؤ پوجا کی جائے گی۔ انہوں نے قبل ازیں کہا تھا کہ بی جے پی کے تلنگانہ صدر جی کشن ریڈی بیف فیسٹول کو روکنے کے لئے کوئی مساعی نہیں کررہے ہیں۔ بیف فیسٹول کا اہتمام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جمہوری اصولوں کے تحفظ کے لئے یہ فیسٹول منایاجارہا ہے کیونکہ بیف پر پابندی عائد کر کے چند گروپس کھانے کی عادتوں پر پابندی عائد کررہے ہیں ۔ 10دسمبر کو بین الاقوامی یوم انسانی حقوق بھی ہے ۔ اس تعلق سے راہ سنگھ کے خلاف ریاستی اقلیتی حقوق کمیشن سے بھی شکایت کی گئی ہے کیونکہ انہوںنے اشتعال انگیز بیان دیا ہے ۔ کرناٹک کے چیف منسٹر سدا رامیا کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور اس دن10کنٹل بیف تیار کیاجائے گا۔ ان خاندانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جن کے رشتہ دار کو بیف کھانے پر قتل کردیا گیا تھا ۔ بیف فیسٹول کا مقصد عائد پابندی کے خلاف احتجاج کرنا ہے ۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور مرضی کے مطابق اس کا استعمال کرنے کا حق حاصل ہے ۔ آرگنائزیشن کمیٹی کے سکریٹری محمد مدثر علی نے یہ بات بتائی ۔ ہم ہر صورتحال کا سامنا کرنے تیار ہیں ۔ بیف فیسٹول کے لئے ڈھائی لاکھ روپے جمع کئے گئے ہیں۔ پولیس کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ہم صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی حکام کی جانب سے اطلاع دینے پر ہم امن و ضبط کی برقراری کے لئے کسی بھی وقت کیمپس میں داخل ہوسکتے ہیں ۔ سرکاری طور پر چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا اور راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیف فیسٹول میں شرکت نہ کریں ۔ اس دوران بنجارہ طبقہ کے طلباء نے10دسمبر کو12بجے دن میٹ فیسٹول کا اعلان کیا ہے ۔ بٹی بوٹی سولائی بنجارہ فرقہ کا اہم تہوار ہے ۔ بنجارہ طلباء جے اے سی اور بی جے پی کے یوچھ لیڈر جے کلیان نے یہ اعلان کیا۔ وزیر قبائل،12قبائلی ایم ایل ایز اور ایم ایل سی کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔

beef festival and cow-puja on OU campus

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں