بحرین کا F-16 طیارہ سعودی عرب کی سرحد میں گر کر تباہ - 3 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-31

بحرین کا F-16 طیارہ سعودی عرب کی سرحد میں گر کر تباہ - 3 ہلاک

ریاض
اے ایف پی
بحرین کا جنگی طیارہ جو سعودی زیر قیادت اتحاد میں جو یمن کی باغی افواج سے جنگ میں حصہ لے رہا تھا ۔ آج سعودی عرب میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا ۔ اتحاد نے یہ بات بتائی۔ F-16 جٹ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقہ میں ایمن کی سرحد کے قریب جیزان میں گر پڑا۔ اتحاد نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے بیان میں بات کہی ۔ طیارہ گرنے کے باوجود پائلٹ بچ گیا۔ اس کی حالت کا تذکرہ کئے بغیر یہ بات بتائی گئی ۔ بحرین کی جانب سے یا یہ اطلاع دینے ایک دن بعد یہ واقعہ پیش آیا جب اس کے تین فوجی اس علاقہ میں ہلاک ہوگئے ۔ اس نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس طرح ہلاک ہوئے اور کب حادثہ پیش آیا ۔8بحرینی فوجی جو اتحاد کا حصہ تھے ہلاک ہوچکے ہیں جسے سعودی عرب کی جانب سے مارچ میں آغاز کیا گیا تاکہ یمن میں ایران کی تائید والے حوثیوں سے نمٹا جائے ۔ بحرینی جٹ اتحاد کا دوسراF-16 طیارہ ہے جو گر پڑا ہے ۔ اس سے قبل مراقش کا طیارہ مئی میں یمن کے خلاف مشن کے دوران تباہ ہوا تھا ۔ اس کا پائلٹ بعد میں مردہ پایا گیا اور نعش وطن واپس بھیج دی گئی تھی۔ اتحاد نے بتایا کہ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ گر پڑا اور باغیوں کے دعویٰ کی تردید کی کہ انہوں نے اس کو مار گرایا ہے ۔ اتحاد، یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فوج کی تائید کررہا ہے جسے بین الاقوامی طور پر حکومت کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں