مغربی بنگال کی سیاست میں انقلابی تبدیلیوں کے آثار - ممتابنرجی کی کانگریس قربت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-11

مغربی بنگال کی سیاست میں انقلابی تبدیلیوں کے آثار - ممتابنرجی کی کانگریس قربت

کولکتہ
یو این آئی
ترنمول کانگریس اور آل انڈیا کانگریس پارٹی کے درمیان اچانک قربت نے بنگال کے سیاسی منظر نامہ کو بدل دیا ہے۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے بہت ہی دانشمندی سے ریاست میں اپوزیشن اتحاد میں دراڑ ڈالنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق شاردا چٹ فنڈ اسکام کی تحقیقات اور کانگریس وبایان محاذ کے درمیان سیاسی اتحاد کی خبر نے چیفمنسٹر ممتا بنرجی کو کانگریس کے قریب ہونے پر مجبور کردیا ہے ۔ نیشنل ہیرالڈ کے کیس میں سونیا گاندھی کی عدالت طلبی پر ممتا بنرجی کا کانگریس کے صدر کے تئیں اظہار یکجہتی اور پارلیمنٹ میں ترنمول کانگریس کے ارکان کانگریس کے شانہ بشانہ میں کھڑے ہونا کا اثر ریاست کی سیاست پر بھی پڑے گا۔ راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ہر جگہ بدلے کی سیاست کی جارہی ہے۔ لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے ارکان نے بھی کانگریس کے ساتھ کھڑے ہوئے نظر آئے ۔ سونیا گاندھی کے یوم پیدائش پر ممتا بنرجی نے ملاقات کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ملاقات میں سیاسی امور پر بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔ پارلیمنٹ کے گزشتہ اجلاس میں ترنمول کانگریس اکیلے شاردا چٹ فنڈ اسکام میں سی بی آئی کی جانچ کے خلاف احتجاج کیا تھا اور سی بی آئی پر حکومت کے اشارے پر کام کرنے کا الزام عائد کیاتھا۔ ترنمول کانگریس کے تین ارکان پارلیمنٹ اور سابق ریاستی وزیر شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں جیل میں بند ہیں ۔ اب ترنمول کانگریس کو کانگریس کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اور اگلے سال ہونے والی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایک سیاسی پیش خیمہ بندی بھی ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ ہفتہ کانگریس اعلیٰ کمان نے بنگال میں سیاسی اتحا دکا جائزہ لیا تھا اس وقت کانگریسی لیڈروں کی زیادہ تعداد نے بایاں محاذ کے حق میں رائے دیا تھا ۔ ممتا بنرجی نے کانگریس اور بایاں محاذ کے درمیان سیاسی اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگال میں کانگریس بایاں محاذ کے ساتھ ہے اور کچھ جگہوں پر بی جے پی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اوربایاں محاذ کے درمیان اتحاد نیک شگون نہیں ہے ۔ لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کا وونٹ فیصد39فیصد، سی پی ایم کا23فیصد ، بی جے پی کا17اور کانگریس کا ووٹ فیصد10تھا۔ ترنمول کانگریس کو خوف ہے کہ اگر بی جے پی کا ووٹ فیصد میں اضافہ ہوا تو بایاں محاذ اور کانگریس کا اتحاد ان کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے ۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق اگر بہار میں بی جے پی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو بی جے پی کو ریاست میں فائدہ ملتا ہے مگر اب حکومت مخالف ووٹ بایاں محاذ کو جائے گا اور اس لئے کانگریس اوربایاں محاذ کے درمیان اتحاد ہمارے لئے کچھ مشکلات کھڑی کرسکتی ہے ۔
فلم اداکار اور ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ متھن چکرورتی کے استعفیٰ کی خبروں کے درمیان ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ ہم اداکار متھن چکرورتی پارٹی کے رابطے میں نہیں ہیں ۔ گزشتہ مہینہ جمعے علماء ہند کے دستور بچاؤ، دین بچاؤ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے مودی حکومت پر سی بی آئی کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جانچ ایجنسی سی بی آئی کے خوف سے ان کی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ متھن چکرورتی ان کے رابطے میں نہیں ہیں ۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ ہماری لیڈر ممتا بنرجی کے بیان کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ متھن چکرورتی جانچ ایجنسیوں کے خوف کی وجہ سے پارٹی کے رابطے میں نہیں ہیں۔

West Bengal signs of changes in politics Congress Mamata Banerjee proximity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں