وزیر اعلیٰ اترپردیش تعلیم کو جدید ترین بنانے کے لئے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-25

وزیر اعلیٰ اترپردیش تعلیم کو جدید ترین بنانے کے لئے کوشاں

لکھنو
یو این آئی
وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ریاست کے تعلیمی نظام کو جدید ترین بنانے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اور طالبات میں قیادت کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لئے تعلیمی نظام کو پوری طرح جدید ترین بنایاجانا انتہائی ضروری ہے ۔ اکھلیش یادو نے آج یہاں کہا کہ ملک میں پہلی بار ان کی حکومت کی طرف سے تعلیمی افسران کو جدید مینجمنٹ کی معلومات دی جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بغیر کی اضافی مالی سرمایہ کاری کے موجودہ وسائل کا مناسب اتعمال کرتے ہوئے طلباء ، اساتذہ اور افسران میں جدید ترین نظام کو فروغ دینے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں زیرو انوسٹمنٹ انوویشنس ان ایجوکیشنس اینیشیٹو( زیڈ آئی آئی آئی ای آئی) نظام نافذ کرکے پورے نظام تعلیم کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار عہدوں پر بیٹھے لوگوں میں جدید مینجمنٹ، تکنیک اور قیادت کی صلاحیت کوفروغ دینے کی کوشش کی جائے گی ، جس سے تعلیم کے زمرے میں وسیع اور عملی تبدیلی لائی جاسکے ۔ اسی درمیان سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس کے لئے سری اروند وسوسائٹی کی مدد لی جارہی ہے ۔ سوسائٹی کی طرف سے اتر پردیش ثانوی محکمہ تعلیم کے150افسران کو لیڈڑ شپ ہائی کانشیسنس، پروگرام کے تحت رام گڑھ میں تربیت دی جارہی ہے ، جس میں محکمہ کے افسران کے علاوہ وزیراعلیٰ کے سکریٹری پارتھ سارتھی سین شرما اور پرنسپل سکریٹری ثانوی تعلیم جتیندر کمار بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ اسی کے توسط سے تقریبا چار لاکھ اساتذہ کو مفت تربیت دی جائے گی اور ان کے تجربات کا مستقل ڈاکومنشن بھی کیاجائے گا۔ تربیت کے دوران اساتذہ کے خیالات اور تجاویز ان کی طرف سے ان کے اسکولوں میں نافذ کراکر اس کے عملی پہلوؤں کا جائزہ لیاجائے گا۔دوسری جانب اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت نئے سال میں مزدوروں کو پنشن منصوبے کا تحفہ دے گی۔ ریاستی وزیر برائے لیبر شاہد منظور نے آج یہاں بتایا کہ تین سال کے رجسٹریشن اور60سال کی عمر پوری کرنے والے مزدوروں کو ماہانہ ایک ہزار روپے کی پنشن دی جائے گی۔ اس منصوبہ کا افتتاح وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کریں گے۔ منظور نے کہا کہ ساٹھ سال کی عمر میں پہنچنے پر مزدوروں کی کام کرنے کی اہلیت کم ہوجاتی ہے ۔ انہیں فی ماہ ایک ہزار روپے پنشن دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی صوبے کے لیبر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کچھ پرانے منصوبوں میں تبدیلی کرنے اور کچھ نئی اسکیم لانے کی بھی تیاری کی جارہی ہے ۔

Uttar Pradesh chief minister working for modernized education

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں