مسلمانوں کے امریکہ میں داخلہ پر امتناع کے لئے ڈونالڈ ٹرمپ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-09

مسلمانوں کے امریکہ میں داخلہ پر امتناع کے لئے ڈونالڈ ٹرمپ کا مطالبہ

واشنگٹن
پی ٹیآئی
آگے چل رہے ریپبلکن امید وار ڈونالڈ ٹرمپ نے آج مطالبہ کیا کہ کیلی فورنیا قتل عام کے مد نظر امریکہ میں مسلمانوں کو داخل ہونے سے پوری طرح روک دیاجائے۔ اپنی صدارتی مہم کے دوران ان کے ان انتہائی تفرقہ پسند ریمارکس کی فوری مذمت ہوئی ۔ مذمت کرنیو الوں میں ان کے حریف شامل ہیں ۔ ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے پوری طرح روک دیاجائے تاکہ آنکہ ہمارے نمائندے یہ پتہ نہ چلالیں کہ ہوکیا رہا ہے ۔ ان کے یہ چونکا دینے والے اشتعال انگیز ریمارکس امریکی صدر بارک اوباما کے یہ کہنے کے ایک دن بعد آئے ہیں کہ امریکہ میں داخلہ کے لئے کوئی مذہبی جانچ نہیں ہونی چاہئے۔ ٹرمپ نے سرکردہ ریپبلکن امید وارں کے ساتھ مل کر صدر اوباما پر تنقید کی تھی کہ وہ بنیاد پرست اسلام کو اصل خطرہ نہیں قرار دے رہے ہیں۔ بڑے تاجر سے وائٹ ہاؤز کے امید وار بنے69سالہ ٹرمپ کا یہ تبصرہ شاید کسی صدارتی امید وار کا آج تک کا سب سے زیادہ ڈرامائی تبصرہ ہے۔ ٹرمپ نے ساؤتھ کیرولینا میں چند گھنٹے بعد ریالی میں یہی بات دہرائی اور کہا کہ کوئی اور جارہ نہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سخت اقدامات نہیں کئے گئے تو9/11طرز کے مزید حملے ہوں گے۔ انتخابی مہم میں پیوریسرچ کے حوالہ سے کہا گیا کہ مسلم آبادی کے بڑے طبقہ میں امریکیوں سے بڑی نفرت پائی جاتی ہے ۔ حال ہی میں سنٹر فار سیکوریٹی پالیسی کے اوپینین پول کے جاری کردہ اعداد و شمار میں دکھا گیا کہ25فیصد مانتے ہیںکہ امریکہ میں امریکیوں کے خلاف تشدد، عالمی جہاد کے حصہ کے طور پر جائز ہے ۔51فیصد مانتے ہیں کہ امریکہ میں مسلمانوںکو تابع شریعت رہنے کی آزادی ہونی چاہئے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں پتہ نہیں کہ کون ہمارے ملک میں آرہا ہے ۔ پتہ نہیں وہ ہمیں پسند کرتے ہیں یا نہیں ۔ میں نے جو کہا شاید وہ سیاسی لحاظ سے درست نہ ہو لیکن میں اس کی پرواہ نہیں کرتا ۔ فاکس نیوز کو انٹر ویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پالیسی مسلم امریکیوں پر لاگو نہیں ہوتی۔

Donald Trump: Ban all Muslim travel to U.S.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں