سونامی کے مہلوکین کو ٹاملناڈو کا خراج عقیدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-27

سونامی کے مہلوکین کو ٹاملناڈو کا خراج عقیدت

چینائی
آئی اے این ایس
ٹاملناڈو نے2004میں آئی سونامی کے مہلوکین کو آج خراج عقیدت پیش کیا۔ سال 2004کے دوران ٹاملناڈو کے ساحلی اضلاع سونامی کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ کئی افراد اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے، جن کی یاد میں آج انہیں خراج عقیدت پیش کیاجارہا ہے ۔ گیارہ سال گزر جانے کے باوجود بھی ٹاملناڈو کے بعض علاقوں کے افراد تا حال کئی مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں ، خاص طور پر چینائی، گڈلور، ناگاپٹنم، ویلکنانی، پمپوہار اور دوسرے ساحلی علاقوں میں رہنے والے ہزاروں افراد تا حال مسائل اور مشکلات کا شکار ہیںَ 2004میں یہاں آئی سونامی کی وجہ سے آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایاجاتا ہے کہ سمندر میں تموج کے باعث لہریں بلندہونے لگیں اور اس کا اثر ساحلی علاقوں کے افراد پر پڑا ۔ مہلوکین کی یاد میں آج خاموش ریالیوں کا اہتمام کیا گیا اور ان کی یاد تازہ کی گئی۔ ماہی گیروں کی ایک بڑی تعداد بھی آج سمندر میں ماہی گیری کے لئے نہیں گئی ، تاکہ مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیاجاسکے اور ان کے احترام میں اپنی سر گرمیاں بند رکھی گئیں۔

Tamil Nadu pays homage to 2004 tsunami victims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں